ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اتراکھنڈ: چمبا اترکاشی شاہراہ پر بس کھائی میں گری، 14 افراد ہلاک، 15 دیگر زخمی

دہرادون۔ اتراکھنڈ میں چمبا اترکاشی شاہراہ پر كرگني کے پاس جمعرات کی صبح اسٹیٹ روڈ ویز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس گہری کھائی میں گر گئی جس میں 14 افراد کی موت ہو گئی اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 19, 2018 12:44 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اتراکھنڈ: چمبا اترکاشی شاہراہ پر بس کھائی میں گری، 14 افراد ہلاک، 15 دیگر زخمی
چمبا پولیس لائن ہیلی پیڈ سے ہیلی کاپٹر پہنچ چکا ہے۔

دہرادون۔ اتراکھنڈ میں چمبا اترکاشی شاہراہ پر كرگني کے پاس جمعرات کی صبح اسٹیٹ روڈ ویز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس گہری کھائی میں گر گئی جس میں 14 افراد کی موت ہو گئی اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بس میں 25 مسافر سوار تھے اور كرگني کے پاس یہ بس 250 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔


حادثے کی اطلاع ملتے ہی كاندیكھال اور چمبا تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور راحت کا کام شروع کر دیا۔ ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔ روڈ سیکورٹی کی ٹیمیں ریسکیو کےکاموں میں لگی ہوئی ہیں اور آٹھ مسافروں کو کھائی سے نکال کراسپتالوں میں بھیجا جا رہا ہے۔


چمبا پولیس لائن ہیلی پیڈ سے ہیلی کاپٹر پہنچ چکا ہے۔ مزید تفصیلا ت کا انتظار ہے۔

First published: Jul 19, 2018 11:19 AM IST