اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آنے والا ہے 'پانی' سے چلنے والی گاڑیوں کا دور، حقیقت بنے گا خواب

    سائنسدانوں نے ہائیڈروجن سے گاڑی چلانے کی سمت میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    سائنسدانوں نے ہائیڈروجن سے گاڑی چلانے کی سمت میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    سائنسدانوں نے ہائیڈروجن سے گاڑی چلانے کی سمت میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ کیا وہ دن بھی آئے گا جب گاڑی پانی سے چلے گی؟ ایسا سوال آپ کے ذہن میں بھی کبھی کبھی گونجتا ہو گا۔ اگر ایسا ہو جائے تو یہ ہندوستان کے لئے کس قدر فائدہ مند ہو گا، اس کا تصور ہی پرجوش کر دیتا ہے۔ پر یہ سوال اب سچ ثابت ہونے جا رہا ہے۔ جی ہاں، سائنسدانوں نے ہائیڈروجن سے گاڑی چلانے کی سمت میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ سادہ زبان میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ اب پانی سے بھی گاڑی چل سکتی ہے۔ 2017 سے 10 بسیں سڑکوں پر اتر سکتی ہیں۔ یہ بسیں کہاں چلیں گی، کس طرح یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، کیا ہے اس کی ٹیکنالوجی، یہاں پڑھیں۔

      یہی نہیں 2017 سے 10 بسیں پبلک ڈومین میں بھی ہوں گی۔ چنئی میں واقع مہندرا ورلڈ سٹی میں یہ بسیں چلیں گی۔ اس میں لوگ سوار ہوں گے۔ یعنی یہ پروجیکٹ ریسرچ کی دنیا سے باہر آنے والا ہے۔ آئے دن ڈیزل-پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سی این جی میں ہائیڈروجن ملا کر تقریبا 40 ہزار کلومیٹر گاڑی چلانے میں کامیابی ملی ہے۔ اس کے بعد اب 100 فیصد ہائیڈروجن سے گاڑی چلانے کا ٹیسٹ شروع ہونے جا رہا ہے۔

      انڈین آئل ریسرچ سینٹر میں ایسی دو منی بسیں منگا لی گئی ہیں۔ اس کا انجن انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی دہلی اور مہندرا اینڈ مہندرا نے تیار کیا ہے۔ سو فیصد ہائیڈروجن سے چلنے والی ان بسوں کو دو سال میں ایک لاکھ کلو میٹر تک چلایا جائے گا۔ اس کے بعد اس کی کامیابی کی بنیاد پر اس کی کمرشیل سمت طے ہوگی۔ سائنسداں اسے آٹوموبائل سیکٹر میں ایک بڑے انقلاب کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
      First published: