کورونا وبا کے درمیان عام لوگوں کو راحت دیتے ہوئے اندر پرستھ گیس لمیٹیڈ (Indraprastha Gas Limited) نے سنیچر کو سی این جی (CNG) اور پی این جی PNG کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ آئی جی ایل نے سنیچر کو اس بارے میں کسٹمرس کو اطلاع دی۔ آئی جی ایل (IGL) کے ذریعے دی گئی جانکاری کے مطابق نئی قیمتیں 4 اکتوبر صبح 6بجے سے نافذ ہو گئی ہیں۔
اب فی کلو سی این جی کیلئے کتنا دینا ہوگا یہاں جانیںدہلی میں سی این جی کی قیمت میں 1.53 روپئے فی کلو کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے بعد دہلی میں سی این جی کی قیمیت اب 42.70 روپئے فی کلو پر آگئی ہے۔ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں 1.70 روپئے فی کلو قیمت کم ہوئی۔ یہاں پر اب نئی قیمت 48.38 روپئے فی کلو ہے۔
مظفر نگر میں سی این جی کی قیمت گھٹ کر 56.55 روپئے فی کلو پر آگئی ہے۔ اسی طرح کرنال اور کیتھل میں سی این جی (CNG) کی نئی قیمت 50.68 روپئے فی کلو ہو گئی ہے۔ وہیں ریواڑی اور گروگرام میں سی این جی (CNG) کی نئی قیمت 53.20 روپئے اور کانپور ضلع میں 59.80 روپئے فی کلو ہو گئی ہے۔
کیا ہیں پی این جی (PNG) کی نئی قیمتیںآئی جی ایل (IGL) نے آج سی این جی (CNG) کے ساتھ۔ساتھ گھریلو پی این جی (PNG) کے دام بھی گھٹائے ہیں۔ دہلی میں پی این جی کی قیمت 1.05 روپئے گھٹ کر 27.50 روپئے فی SCM ہوگئی ہے۔ کرنال اور ریواڑی میں 1.05 روپئے کم ہوکر PNG کی قیمت اب 27.55 روپئے ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے پی این جی کی قیمت 28.20 روپئے تھی۔ مظفرنگر میں یہ 32.75 روپئے فی SCM بیچا جائے گا۔
ہر چھ ماہ میں طے ہوتی ہیں قیمتیںبتادیں کہ آئی جی ایل دہلی میں تقریبا 9.5 لاکھ گھروں میں پی این جی سپلائی کرتا ہے۔ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد، مظفر نگر، کرنال اور ریواڑی میں پانچ لاکھ گھروں میں پی این جی سپلائی ہوتی ہے۔ قدرتی گیس کی قیمتیں ہر چھ ماہ پر طے ہوتی ہیں۔ ہر سال ایک اپریل اور ایک اکتوبر سے قدرتی گئس کی نئی قیمتیں نافذ ہو جاتی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔