پنجاب کی شاہ کوٹ اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کی جیت
فائل فوٹو
پنجاب میں جالندھر ضلع کی شاہ کوٹ اسمبلی سیٹ کے لئے ہوئے ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار ہردیوسنگھ لاڈی شیرووالیہ نے اپنے نزدیکی حریف اکالی دل کے امیدوار نائب سنگھ کوہاڑ کو 38801ووٹوں سے ہراکر اکالی دل سے یہ سیٹ چھین لی ہے ۔
جالندھر۔پنجاب میں جالندھر ضلع کی شاہ کوٹ اسمبلی سیٹ کے لئے ہوئے ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار ہردیوسنگھ لاڈی شیرووالیہ نے اپنے نزدیکی حریف اکالی دل کے امیدوار نائب سنگھ کوہاڑ کو 38801ووٹوں سے ہراکر اکالی دل سے یہ سیٹ چھین لی ہے ۔کانگریس کو 82745ووٹ ملے ۔ اکالی دل کے نائب سنگھ کوہاڑ کو کل 43944اور عام آدمی پارٹی کو کل 1900ووٹ ملے ۔نائب سنگھ کوہاڑ نے ای وی ایم مشینوں میں بڑے پیمانہ پر گڑبڑ کا الزام لگایاہے ۔ واضح رہے کہ شاہ کوٹ اسمبلی حلقہ اکالی دل کا گڑھ ماناجاتارہاہے ۔نائب سنگھ کوہاڑ کے والد آنجہانی اجیت سنگھ کوہاڑ اس حلقہ سے مسلسل پانچ بار رکن اسمبلی رہے ہیں ۔کانگریس امیدوارہردیوسنگھ لاڈی پر کانکنی مافیا ہونے کا الزام لگنے کے باوجود کانگریس قیادت نے اسے سچائی کی جیت بتایاہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔