Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    سی اے اے احتجاج: شاہین باغ میں پستول لےکر آگیا ایک شخص، مظاہرین نے بھگایا، یہاں دیکھیں ویڈیو

    شاہین باغ میں مظاہرین (Protestors) نے یہاں چیکنگ کے دوران پستول لے کر گھسنے کی کوشش کر رہے ایک شخص کو پکڑا اور اسے یہاں سے بھگا دیا۔

    • Share this:
    سی اے اے احتجاج: شاہین باغ میں پستول لےکر آگیا ایک شخص، مظاہرین نے بھگایا، یہاں دیکھیں ویڈیو
    شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری ہے، جو پورے ملک میں آئیڈیل بن چکا ہے اور اب مختلف شہروں میں اسی طرز پر احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ فائل فوٹو- پی ٹی آئی

    نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) (Citizenship Amendment Act) اور این آرسی کی مخالفت میں دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ علاقے (Shaheen Bagh Protest) میں جاری احتجاج میں گھسنےکی کوشش کرنے والے ایک شخص کو ہتھیارکےساتھ پکڑا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ شخص پستول لہرا کر لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق مظاہرین (Protestors) نے یہاں چیکنگ کے دوران پستول لےکر گھسنےکی کوشش کررہے ایک شخص کو پکڑا اور اسے یہاں سے بھگا دیا۔  شاہین باغ میں مظاہرین (Protestors) نے یہاں چیکنگ کے دوران پستول لے کر گھسنے کی کوشش کر رہے ایک شخص کو پکڑا اور اسے یہاں سے بھگا دیا۔




    قابل ذکر ہےکہ پورے ملک میں دارالحکومت دہلی کا شاہین باغ علاقہ ایک آئیڈیل بن چکا ہے۔ شاہین باغ سے ملک کی گنگا جمنی تہذیب اور بھائی چارہ کو فروغ دینےکا واضح پیغام دیا جارہا ہے۔ گزشتہ دو روز قبل یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے جمع ہوکر یوم جمہوریہ کا جشن منایا تھا اور قومی پرچم لہرایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ یہاں سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور کئی اہم شخصیات نے آکر شاہین باغ کے احتجاج کو حمایت دیتے ہوئے ان کی سراہنا کی ہے۔ حالانکہ اب دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اس موضوع پر سیاست بھی خوب ہونے لگی ہے۔ ایک طرف بی جے پی اس احتجاج کی مسلسل مخالفت کر رہی ہے جبکہ کانگریس اس احتجاج کی حمایت کر رہی ہے اور اس کے لیڈران اس میں شرکت کر رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کا کوئی لیڈر یہاں نہیں آیا ہے، لیکن اب اروند کیجریوال نے بھی ٹوئٹ کرکے اس احتجاج کو ختم کرانے کے لئے بی جے پی سے وہاں جاکر احتجاج ختم کرانے کی اپیل کی ہے۔

    شاہین باغ میں 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کا جشن منانے کے لئے عوام کا زبردست ہجوم امنڈ پڑا۔


    واضح رہےکہ شاہین باغ میں خواتین اور چھوٹے چھوٹے بچے گزشتہ 44 دنوں سے زیادہ وقت سے احتجاج پربیٹھے ہیں۔ وہ 24 گھنٹے یہاں پر دھرنے پر بیٹھے رہتے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہےکہ مرکزی حکومت اس متنازعہ قانون کو واپس لے۔ شاہین باغ کا یہ احتجاج ایک تحریک کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ مظاہرین مطالبات تسلیم ہونے تک کسی بھی قیمت پر یہاں سے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ دوسری طرف دہلی پولیس مسلسل مظاہرین سے عام لوگوں کی پریشانیوں کی بات کرتے ہوئے سمجھا کر احتجاج ختم کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ حالانکہ پولیس سے کئی مرحلے کی بات چیت کے بعد بھی اب تک اسے کامیابی نہیں ملی ہے۔
    First published: Jan 28, 2020 06:45 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading