உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اکھلیش کابینہ میں توسیع، پانچ کابینی، آٹھ وزرائے مملکت،آزادانہ چارج

    نئی دہلی ۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے اروند سنگھ گوپ سمیت آزادانہ چارج کے چار وزرائے مملکت کو کابینی وزیر بنا دیا۔

    نئی دہلی ۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے اروند سنگھ گوپ سمیت آزادانہ چارج کے چار وزرائے مملکت کو کابینی وزیر بنا دیا۔

    نئی دہلی ۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے اروند سنگھ گوپ سمیت آزادانہ چارج کے چار وزرائے مملکت کو کابینی وزیر بنا دیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی ۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے اروند سنگھ گوپ سمیت آزادانہ چارج کے چار وزرائے مملکت کو کابینی وزیر بنا دیا۔ کابینی وزیر کی شکل میں بلونت سنگھ رامو والیہ کو بھی حلف دلایا گیا۔


      ان وزرا کو راج بھون میں گورنر رام نائک نے ایک سادہ تقریب میں عہدے اور رازداری کا حلف دلا یا۔ آزادانہ چارج کے جن وزرائے مملکت کو کابینی وزیر بنایا گیا ہے ان میں ونود کمار عرف پنڈت، کمال اختر اور صاحب سنگھ سینی شامل ہیں۔


      وزیر مملکت( آزاد انہ چارج )کے طور پر حلف لینے والوں میں ریاض احمد، فرید محفوظ قدوائی، مولچند چوہان، رامسكل گوجر، یاسر شاہ، سیدہ شاداب فاطمہ، نتن اگروال اور مدن چوہان شامل ہیں۔ ان میں مدن چوہان اور سیدہ شاداب فاطمہ پہلی بار وزیر بنے ہیں۔ باقی چھ وزرائے مملکت کو ترقی دیکر انہیں وزیر مملکت (آزادانہ چارج) بنایا گیا۔


      ان کے علاوہ کابینہ میں آٹھ وزرائے مملکت رادھے شیام سنگھ، شیلندر یادو عرف للئ، تیج نارائن عرف پون پانڈے، سدھیر کمار راوت، ہیم راج ورما، لکشمی کانت عرف پپو نشاد، اونکار سنگھ یادو اوربنشي دھر گوڈ کو شامل کیا گیا۔ ان میں ایک وزیر مملکت ہیم راج ورما کے علاوہ سبھی نے حلف لے لیا۔ ہیم راج ورما کے نہ پہنچ پانے کی وجہ سے انھیں بعد میں حلف دلایا جائیگا ۔


      سیدہ شاداب فاطمہ کو وزیر مملکت (آزادانہ چارج) بنائے جانے کے بعد اب اکھلیش یادو کابینہ میں خاتون وزراء کی تعداد دو ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے محترمہ ارون کماری کوری واحد خاتون وزیر تھیں ۔محترمہ کوری خواتین کی فلاح و بہبود اور ثقافت کے محکمہ کی وزیر ہیں۔
      حلف برداری کی تقریب میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر ملائم سنگھ یادو، اسمبلی کے اسپیکر ماتا پرساد پانڈے اور اکھلیش یادو کابینہ کے بہت سے اراکین موجود تھے۔

      First published: