உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Har Ghar Tiranga Campaign: ہر گھر ترنگا مہم میں عوام کی شرکت کو بنائیں یقینی، کابینہ سکریٹری نےکی وضاحت

    نیوز 18 نے اس ہفتے سب سے پہلے یہ اطلاع دی تھی کہ حکومت نے فلیگ کوڈ میں ترمیم کی ہے تاکہ لوگ اب ہر گھر ترنگا مہم سے پہلے دن رات اپنے گھروں پر ترنگا لہرا سکیں۔

    نیوز 18 نے اس ہفتے سب سے پہلے یہ اطلاع دی تھی کہ حکومت نے فلیگ کوڈ میں ترمیم کی ہے تاکہ لوگ اب ہر گھر ترنگا مہم سے پہلے دن رات اپنے گھروں پر ترنگا لہرا سکیں۔

    کابینہ سیکرٹریٹ نے تمام سیکرٹریوں کو کہا کہ مختلف وزارتوں اور محکموں کو خصوصی سرگرمیوں کے ذریعے ادارہ جاتی مشینری کے کاموں کو بڑھایا جائے اور عوام کی شرکت کو یقنینی بنایا جائے۔ ہر گھر ترنگا کو ایک عوامی تحریک بنایا جائے اور زندگی کے تمام شعبوں کے شہریوں کو شامل کیا جائے۔

    • Share this:
      کابینہ سکریٹری راجیو گوبا (Cabinet secretary Rajiv Gauba) نے تمام وزارتوں سے کہا ہے کہ وہ ہر گھر ترنگا مہم (Har Ghar Tiranga Campaign) کے سلسلے میں پوری حکومت کا طریقہ اپنائیں اور اسے زیادہ سے زیادہ جن بھاگداری (عوام کی شمولیت) کے ساتھ عوام پر مبنی تحریک بنائیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے اس ہفتے شہریوں سے 13 سے 15 اگست تک اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرانے کی اپیل کی۔

      کابینہ سکریٹری نے اس مہم پر 18 جولائی کو سیکرٹریز کی کمیٹی (سی او ایس) کی میٹنگ کی جس کے بعد کچھ ہدایات جاری کی گئیں۔ جس میں تمام سیکرٹریوں سے تعاون اور قیادت کی درخواست کی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتیں اور محکمے پوری حکومت کا طریقہ اپنا سکتے ہیں اور وزارت ثقافت کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ 'ہر گھر ترنگا' کے مقاصد کو مکمل طور پر حاصل کیا جائے۔

      کابینہ سیکرٹریٹ نے تمام سیکرٹریوں کو کہا کہ مختلف وزارتوں اور محکموں کو خصوصی سرگرمیوں کے ذریعے ادارہ جاتی مشینری کے کاموں کو بڑھایا جائے اور عوام کی شرکت کو یقنینی بنایا جائے۔ ہر گھر ترنگا کو ایک عوامی تحریک بنایا جائے اور زندگی کے تمام شعبوں کے شہریوں کو شامل کیا جائے۔

      مزید پڑھیں: 

      تمام وزارتوں اور محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سینٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (CPSEs) اور متعلقہ انڈسٹری ایسوسی ایشنز اور کارپوریٹ سیکٹر کو جھنڈوں کی خریداری اور تقسیم میں مدد کے لیے حوصلہ افزائی کریں۔ حکومت نے حال ہی میں ہر گھر ترنگا مہم کو کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) سرگرمی کے طور پر بھی شامل کیا ہے۔

      مزید پڑھیں:


      تمام وزارتوں اور محکموں سے بھی کہا گیا کہ وہ اجلاس منعقد کریں اور پروگرام کو "ترجیحی طور پر" نافذ کرنے کے لیے اپنے متعلقہ ایکشن پلان کو حتمی شکل دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ملازمین کو خریداری کے لیے قومی پرچم دستیاب ہوں۔ وزارتوں اور محکموں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ جھنڈوں کے لیے براہ راست گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پورٹل کے ذریعے آرڈر دیں اور وہاں پر کافی تعداد میں جھنڈا فراہم کرنے والے موجود ہیں۔

      نیوز 18 نے اس ہفتے سب سے پہلے یہ اطلاع دی تھی کہ حکومت نے فلیگ کوڈ میں ترمیم کی ہے تاکہ لوگ اب ہر گھر ترنگا مہم سے پہلے دن رات اپنے گھروں پر ترنگا لہرا سکیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: