ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سماجوادی پارٹی میں جاری رسہ کشی کے درمیان وزیر اعلیٰ اکھلیش نے جاری کیا کیمپین ویڈیو

سماج وادی پارٹی میں چل رہی اٹھاپٹخ کے درمیان وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اپنا پہلا 'کیمپین ویڈیو’ لانچ کر دیا ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Oct 27, 2016 09:46 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سماجوادی پارٹی میں جاری رسہ کشی کے درمیان وزیر اعلیٰ اکھلیش نے جاری کیا کیمپین ویڈیو
گیٹی امیجیز

لکھنؤ۔ سماج وادی پارٹی میں چل رہی اٹھاپٹخ کے درمیان وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اپنا پہلا 'کیمپین ویڈیو’ لانچ کر دیا ہے۔ وزیر اعلی نے یہ ویڈیو اپنے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کیا ہے۔ ویڈیو شئیر کرنے کے چند گھنٹوں کے اندر اندر اس ویڈیو کو 60 ہزار سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔


کام بولتا ہے' ہیش ٹیگ کے ساتھ شئیر کیا گیا یہ کیمپین ویڈیو ایس پی حکومت نہیں بلکہ وزیر اعلی اکھلیش یادو کی کامیابیوں پر مبنی ہے۔ ساڑھے تین منٹ کے اس ویڈیو کو وزیر اعلی اکھلیش یادو کے ارد گرد ہی رکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں اکھلیش نے ریاست کو اپنا خاندان بتایا ہے۔


ویڈیو میں نغموں کے ذریعے لکھنؤ کا جنیشور مشر پارک، میٹرو، لکھنؤ ہاٹ، گومتی ریور فرنٹ سمیت کئی منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ویڈیو کا آغاز اگرچہ ایس پی سپریمو ملائم سنگھ یادو کی تصویر والے سماج وادی پارٹی کے پرچم سے ہوتا ہے، لیکن اس ویڈیو میں اکھلیش یادو کئی اہم منصوبوں کا افتتاح کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

First published: Oct 27, 2016 09:45 AM IST