உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنجاب کانگریس میں رسہ کشی پر بریک! سدھو کی تاجپوشی میں شریک ہوں گے کیپٹن امریندر سنگھ

    پنجاب کانگریس میں رسہ کشی پر بریک! سدھو کی تاجپوشی میں شریک ہوں گے کیپٹن امریندر سنگھ

    پنجاب کانگریس میں رسہ کشی پر بریک! سدھو کی تاجپوشی میں شریک ہوں گے کیپٹن امریندر سنگھ

    وزیراعلیٰ کے میڈیا مشیر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کیپٹن امریندر سنگھ نے کانگریس کے تمام ایم ایل اے، ممبران پارلیمنٹ اور پارٹی کے سینئر کارکنوں کو پنجاب بھون میں صبح 10 بجے چائے کے لئے مدعو کیا ہے۔ چائے نوشی کے بعد وہ سب کانگریس بھون جائیں گے جہاں ریاستی کانگریس کی نئی ٹیم کی تاج پوشی ہونی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      چنڈی گڑھ : پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نومنتخب پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کی تاجپوشی کی تقریب میں کل ممکنہ طور پر شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے میڈیا مشیر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کیپٹن امریندر سنگھ نے کانگریس کے تمام ایم ایل اے، ممبران پارلیمنٹ اور پارٹی کے سینئر کارکنوں کو پنجاب بھون میں صبح 10 بجے چائے کے لئے مدعو کیا ہے۔ چائے نوشی کے بعد وہ سب کانگریس بھون جائیں گے جہاں ریاستی کانگریس کی نئی ٹیم کی تاج پوشی ہونی ہے۔

      اس سے قبل نوجوت سنگھ سدھو کے دستخط کردہ ایک خط چاروں ورکنگ صدور کلجیت ناگرا، سنگت سنگھ، پون گوئل اور سکھویندر سنگھ ڈینی وزیر اعلی کے سیسوان فارم ہاؤس لے گئے ، جہاں انہوں نے مختصر طور پر کیپٹن سنگھ سے ملاقات کی اور کل کے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔


      وزیر اعلی مل کر باہر آتے ہی چاروں نے پُر اعتماد لہجے میں کہا کہ کیپٹن سنگھ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کل وہ سدھو کے کانگریس کے ریاستی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے لئے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

      موجودہ سیاسی پیشرفت کے پس منظر میں قیاس آرائی کا بازار پچھلے کئی دنوں سے گرم تھا کہ کیپٹن سنگھ نوجوت سنگھ سدھو اور چار دیگر افراد کی تاجپوشی کے لئے نہیں آئیں گے، لیکن شام تک وزیر اعلی کے میڈیا ایڈوائزر نے ٹویٹ کیا کہ کیپٹن سنگھ نے تمام ممبران اسمبلی، وزراء، پارٹی کارکنوں کو صبح چائے کی دعوت دی ہے اور اس کے بعد سب کانگریس بھون میں ہونے والی تاج پوشی کی تقریب میں جائیں گے۔ اس سے افواہیں ختم ہوگئیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: