உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیوز 18 رائزنگ انڈیا: جانیں امریندر سنگھ نے کیجریوال کے معافی نامہ پر کیا کہا

    پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹین امریندر سنگھ نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ میں

    پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹین امریندر سنگھ نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ میں

    نئی دہلی۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹین امریندر سنگھ نے باتوں ہی باتوں میں اروند کیجریوال اور ان کی سیاست کو نشانہ بنایا ہے۔

    • Share this:

      نئی دہلی۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹین امریندر سنگھ نے باتوں ہی باتوں میں اروند کیجریوال اور ان کی سیاست کو نشانہ بنایا ہے۔ اروند کیجریوال کے ذریعہ  بکرم مجیٹھیا سے معافی مانگنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس سے عام آدمی پارٹی میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ کیپٹن امریندر سنگھ  نے کہا کہ کیجریوال یہاں وہاں کودتے رہتے ہیں ، معلوم نہیں انہوں نے ایسا کیوں کیا ۔ کیپٹن امریندر نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ ان کے خلاف ہتک عزت کے کئی معاملات ہیں ، ہو سکتا ہے کہ وہ اپنا بوجھ کم کرنا چاہتے ہوں ۔


      کیپٹین ہفتہ کے روز دلی کے تاج پیلیس میں منعقد نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ میں بول رہے تھے۔ پنجاب میں منشیات کے مسئلہ پر انہوں نے کہا کہ میری حکومت نے اسے روکنے کے لئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کیا ہے، جس نے 12500 ایسے فراد کو گرفتار کر کے انہیں جیل بھیجا ہے جو منشیات فروخت کرنے کا کام کرتے تھے۔

      First published: