ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مرادآباد میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک ، دو زخمی

اترپردیش کے مراد آباد کے مڑھاپانڈے تھانہ علاقہ میں ایک سڑک حادثے میں کار پر سوار چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 27, 2018 11:30 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مرادآباد میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک ، دو زخمی
علامتی تصوریر

مرادآباد 27۔ اترپردیش کے مراد آباد کے مڑھاپانڈے تھانہ علاقہ میں ایک سڑک حادثے میں کار پر سوار چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مڑھاپانڈے علاقے میں دلپت پور کے پاس رجھیڈا پل پر رات ڈھائی بجے رام پور کی طرف جا رہی تیز رفتار کار گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں کار میں سوار چھ افراد میں سے دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو افراد نے بعد میں دم توڑ دیا۔ حادثے میں دو زخمی بھی ہو گئے۔

جائے حادثہ سے واپس آئے تھانہ انچارج انسپکٹر شارق خان نے بتایا کہ کار پر سوار دہلی کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔


ان کے بارے میں پتہ لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کار کی رفتار اتنی تیز تھی کہ حادثے کے بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔ زخمی دو افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

First published: Apr 27, 2018 11:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading