ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملائم کے قریبی گایتری پرجاپتی کی بڑھی مشکلیں ، امیٹھی میں غیر قانونی قبضہ کی شکایت کی جانچ شروع

آبروریزی کے الزام میں لکھنؤ جیل میں بند اترپردیش کے سابق وزیر گایتری پرجاپتی کے خلاف امیٹھی میں غیر قانونی قبضے کرنے کا ایک نیا معاملہ روشنی میں آیا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Apr 22, 2017 02:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ملائم کے قریبی گایتری پرجاپتی کی بڑھی مشکلیں ، امیٹھی میں غیر قانونی قبضہ کی شکایت کی جانچ شروع
آبروریزی کے الزام میں لکھنؤ جیل میں بند اترپردیش کے سابق وزیر گایتری پرجاپتی کے خلاف امیٹھی میں غیر قانونی قبضے کرنے کا ایک نیا معاملہ روشنی میں آیا ہے

امیٹھی : آبروریزی کے الزام میں لکھنؤ جیل میں بند اترپردیش کے سابق وزیر گایتری پرجاپتی کے خلاف امیٹھی میں غیر قانونی قبضے کرنے کا ایک نیا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ امیٹھی ہاؤسنگ وکاس کالونی میں گایتری نے تالاب کی زمین پر غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر کے اس پر پارٹی آفس کی تعمیر کررکھی تھی۔ شکایت کنندہ رجنیش سنگھ نے اس تناظر میں 16 اپریل 2017 کو دستاویز پیش کرتے ہوئے کارروائی کی مانگ کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ شکایت کو نوٹس میں لیتے ہوئے سیکرٹری ریونیو اورنقل و حمل نے امیٹھی کے ضلع مجسٹریٹ یوگیش کمار کو 19 اپریل کو جانچ پڑتال کے احکامات دیئے ہیں۔

First published: Apr 22, 2017 02:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading