وارانسی : ہندوستان کے معروف اداکار کمل ہاسن تنازع میں پھنس گئے ہیں ۔ ہندو دہشت گردی پر مضمون لکھنے کی وجہ سے اداکار کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ اترپردیش کے شہر وارانسی میں شکایت کی بنیاد پر یہ کیس آئی پی سی کی دفعات 500 ، 511 ، 298 ،295 اے اور 505 سی کے تحت درج کیا گیا ہے ، جس کی سماعت وارانسی کورٹ میں ہفتہ کوہوگی ۔
خیال رہے کہ کمل ہاسن نے ایک ہفت روزہ تمل میگزین میں اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ دائیں بازو نے اب اپنی طاقت کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دایاں بازو تشدد میں ملوث ہے اور ہندو کیمپوں میں دہشت گردی گھس چکی ہے۔ہاسن نے مزید لکھا ہے کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہندو دہشت گردی کا وجود نہیں ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ہندو شدت پسند پہلے بات چیت میں یقین رکھتے تھے لیکن اب وہ تشدد میں ملوث ہیں۔ کمل ہاسن نے اپنے مضمون میں فرقہ وارانہ تشدد سے نمٹنے کے معاملہ میں کیرالہ سرکار کی ستائش کی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔