உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فوج پرقابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں اعظم خاں پر مقدمہ درج

    اعظم خان ۔ فائل فوٹو

    اعظم خان ۔ فائل فوٹو

    سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خاں کی جانب سے فوج کے خلاف کئے گئے قابل اعتراض تبصرہ کی وجہ سے ان کی مشکلات بڑھتی نظر آ رہی ہیں

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      رامپور : سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خاں کی جانب سے فوج کے خلاف کئے گئے قابل اعتراض تبصرہ کی وجہ سے ان کی مشکلات بڑھتی نظر آ رہی ہیں کیونکہ رام پور کے سول لائنز تھانے میں ان کے خلاف ایک شخص نے مقدمہ درج کرایا ہے۔
      پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ آکاش نامی شخص نے کل سول لائنز تھانے میں تحریر دی ہے جس کے مطابق اعظم خاں کے خلاف فوج پر ناشائستہ رائے زنی کرنے کی وجہ سے تعزیرات ہند کی دفعہ 153 اے اور 505 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
      قابل ذکر ہے کہ مسٹر خاں نے تین روز قبل رام پور میں فوج کو لے کر رائے زنی کی تھی۔ اس تبصرہ کی وجہ سے سیاسی حلقوں میں تنقیدکی جا رہی ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے لکھنؤ کے دو تھانوں میں بھی تحریر دی گئی ہے۔
      First published: