اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اعظم خان کے بیٹے عبد اللہ اعظم کی مشکلات میں اضافہ ، نوید میاں کے بیٹے پر حملہ کے الزام میں معاملہ درج

    اترپردیش کے رام پور میں نواب خاندان کے ایک رکن پر ہوئے حملہ کے الزام میں سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کے ممبر اسمبلی بیٹے عبداللہ اعظم سمیت چھ لوگوں کے خلاف شہر کوتوالی میں معاملہ درج کیا گیا ہے

    • Share this:
      رام پور: اترپردیش کے رام پور میں نواب خاندان کے ایک رکن پر ہوئے حملہ کے الزام میں سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کے ممبر اسمبلی بیٹے عبداللہ اعظم سمیت چھ لوگوں کے خلاف شہر کوتوالی میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔
      پولیس نے آج بتایا کہ سابق وزیر نواب زادہ کاظم علی عرف نوید میاں کے بیٹے حمزہ میاں رات تقریباً دو بجے بلاس پور گیٹ پر رہنے والے دوست شارق کے گھر کھانا کھاکر کار سے لوٹ رہے تھے ۔ بازار نوراللہ خان چوکی کے نزدیک وہاں کھڑے دس بارہ لڑکوں کی ٹولی نے حمزہ کی کار کے آگے دوسری کار کھڑی کرلی اور انہیں کار سے زبردست نیچے اتارنے لگے۔ سینٹر لاک لگا ہونے کی وجہ سے وہ اس میں ناکام رہے اور غصے میں انہوں نے کار پر لاٹھی ڈنڈے سے حملہ کردیا اور پتھر برسانا شروع کردیا۔ حملہ آوروں سے بچتے ہوئے حمزہ اور اس کے ساتھ کسی طرح وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔
      واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہر کوتوالی میں نوید حامیوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ پولیس کو تحریر دے کر حملہ نے شکایت کی کہ حملہ آور سماج وادی پارٹی کے کارکن تھے اور حملے کے دوران سوار ٹانڈہ کے ممبر اسمبلی اور محمد اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم سے فون پر بات کرتے رہے۔ پولیس نے محمد اعظم خان کے بیٹے عہداللہ اعظم سمیت چھ لوگوں کے خلاف جان لیوا حملہ کی کوشش کے تحت معامہ درج کرلیا ہے۔
      First published: