உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شوریہ ٹریننگ کیمپ : اجودھیا میں بجرنگ دل کارکنان کے خلاف معاملہ درج

    اجودھیا : وشو ہندو پریشد(وی ایچ پی)کے یہاں واقع ہیڈکوارٹر کارسیوک پورم میں شوریہ ٹریننگ کیمپ میں ایک مخصوص طبقے کے لوگوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے الزام میں بجرنگ دل کے عہدے داران ،ملازمین اور چند نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      اجودھیا : وشو ہندو پریشد(وی ایچ پی)کے یہاں واقع ہیڈکوارٹر کارسیوک پورم میں شوریہ ٹریننگ کیمپ میں ایک مخصوص طبقے کے لوگوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے الزام میں بجرنگ دل کے عہدے داران ،ملازمین اور چند نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

      فیض آباد کے سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ موہت گپتا نے آج یہاں بتایا کہ بجرنگ دل کے شوریہ ٹریننگ کیمپ میں دہشت گردوں کے لباس میں ایک مخصوص مذہب کےلوگوں کو دکھایا گیا تھا،جبکہ فوجی کےطور پر دوسرے طبقے کے لوگوں کو دکھایا گیا تھا۔

      پولس کی جانب سے کل رات درج کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اس سے ایک مخصوص مذہب کےلوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔پولس نے اجودھیا کوتوالی میں تعزیرات ہند کی دفعہ153اے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

      کل کیمپ سے متعلق گورنر رام نائک کا بیان آنے کے بعد معاملے نے مزید طول پکڑ لیا۔مسٹر نائک نے کہا تھا کہ اپنی حفاظت کےلئے شوریہ ٹریننگ غلط نہیں ہے۔اپنی حفاظت کےلئے ٹریننگ لینا غلط نہیں ہے ۔مسٹر نائک کےاس بیان کے بعد کارروائی میں مزید تیزی آگئی اور پولس کو رپورٹ درج کرنی پڑی۔ سماجوادی پارٹی کے ترجمان کے راجندر چودھری نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن انہیں قانون کو ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا۔

      کانگریس کے ریاستی ترجمان امرناتھ اگروال نے کہا کہ اس معاملے میں سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے۔فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو جیل میں ڈالنا ہوگا۔
      First published: