உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک: کانگریس ۔ جے ڈی ایس میں نائب وزیر اعلی پر پھنسا پینچ ،ایک انار سو بیمار سا ہے حال

    جے ڈی ایس لیڈر کمار سوا می نے پہر کو دہلی میں راہ گاندھی کی رہائش گاہ جاکر ان سے اور سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔

    جے ڈی ایس لیڈر کمار سوا می نے پہر کو دہلی میں راہ گاندھی کی رہائش گاہ جاکر ان سے اور سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔

    کرناٹک کے مستقبل کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے پیر شام کو ہوئی ملاقات کے بعد ہنستے مسکراتے نظر آئے،لیکن ان کے درمیان میٹنگ میں کابینہ کی تقسیم کو لیکر کافی زیادہ سودے بازی ہوئی۔

    • Share this:
      کرناٹک کے مستقبل کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے پیر شام کو ہوئی  ملاقات کے بعد ہنستے مسکراتے نظر آئے،لیکن ان کے درمیان میٹنگ میں کابینہ کی تقسیم کو لیکر کافی زیادہ سودے بازی ہوئی۔جے ڈی ایس لیڈر کمار سوا می نے پہر کو دہلی میں راہ گاندھی کی رہائش گاہ جاکر ان سے اور سونیا گاندھی  سے ملاقات کی تھی۔انہوں نے اسے یو ں تو اچھی ملاقات بتایا تھا، لیکن ان کا اصل مقصد کرناٹک میں کانگریس کے ساتھ چلنے والی اپنی اگلی حکومت کا خاکہ کھینچنا تھا۔

      کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان ماتھا پچی کی سب سے بڑی وجہ نائب وزیر اعلی کا اعہدہ ہے۔ذرائع کے مطابق ،کانگریس دونوں اتحاد ساتھیوں کے درمیان بیلنس بنانے کے مقصد سے نائب وزیر اعلی چاہتی ہے،جبکہ جے ڈی ایس اس کیلئے تیار نہیں ۔

      آئندہ سال لوک سبھا انتخابات کے مد نظر دیکھیں تو کانگریس ریاست میں دو نائب وزیر اعلی بناکر یہاں ذاتی کی ریاضی چاہتی ہے۔حالانکہ یہاں مخت؛ف گروپ اپنے لیڈر کو اس کرسی پر بٹھانے کیلئے دباؤ بناتے نظر آ رہے ہیں۔ایسے میں کانگریس کیلئے ان سبھی کو خوش کرنا کافی مشکل ثابت ہو رہا ہے۔

      کانگریس کے موجودہ ریاستی صدر جی پرمیشور نائب وزیر اعلی عہدے کیلئے سب سے پسندیسہ امیدوار بتائے جا رہے ہیں۔پرمیشور دلت ذاتی سے آتے ہیں اور انہیں یہ اہم ذمہ دینے سے کانگریس کو امید ہے 2019 کے چناؤ میں دلتوں کا ووٹ ان کے حق میں واپس آئے سکے گا۔
      First published: