سشیل چندرا بنے نئے الیکشن کمشنر، صدرجمہوریہ کی منظوری
سشیل چندرا1980 بیچ کے افسرہیں۔ ذرائع کےمطابق ان کی تقرری کے بارے میں باضابطہ اعلان جلد ہی کیا جاسکتا ہے، صدرجمہوریہ کی منظوری مل چکی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 14, 2019 10:08 PM IST

سشیل چندرا: فائل فوٹو
نئی دہلی: ریوینیو سروس (آئی آرایس) کے سابق افسر سشیل چندرا کونیا الیکشن کمشنرمقررکیا گیا ہے۔ سشیل چندرکو الیکشن کمشنر مقرر کرنے کا اعلان جمعرات کو کیا گیا۔ وہ 1980 بیچ کے افسر ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان کی تقرری کے بارے میں باضابطہ اعلان جلد ہی کیا جاسکتا ہے۔ سشیل چندر کی تقرری کو صدر جمہوریہ کی منظوری مل چکی ہے۔ انہیں ا س سے قبل گزشتہ سال ایک سال کی توسیع دی گئی، جو کہ اس سال 31 مئی تک تھی۔
ان کی تقرری عہدے کا چارج سنبھالنے کے دن سے شمار کی جائے گی۔ اے پی راوت کے دسمبر میں سبکدوش ہونے اورسنیل اروڑہ کوچیف الیکشن کمشنربنائےجانے کےبعد سے تین رکنی الیکشن کمیشن میں ایک عہدہ خالی تھا۔ سشیل چندر کی تقرری اس خالی عہدے کو بھرنے کے لئے کی گئی ہے۔
CBDT Chairman Sushil Chandra to be appointed new Election Commissioner; formal orders on appointment expected shortly: Sources tell @TimsyJaipuria pic.twitter.com/5TPOgdbRrF
— CNBC-TV18 (@CNBCTV18Live) 14 February 2019
نوٹ بندی پردیا تھا بڑا بیان
سشیل چندرا نے حال ہی میں کہا تھا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے اسیسمنٹ ایئر 19-2018 میں دائرہونے والے انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) میں گزشتہ سال کے مقابلے اب تک 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انکم ٹیکس محکمہ نے اب تک 42 کروڑ پین جاری کئے ہیں، ان میں سے 23 کروڑ لوگوں نے ہی پین سے آدھارجوڑا ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ 125 کروڑ کی آبادی اور7.5 فیصد کے اقتصادی اضافہ شرح والے ملک میں صرف 1.50 لاکھ ریٹرن میں انکم ایک کروڑ سے زیادہ دکھائی جارہی ہے۔