نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے گھر سی بی آئی اج پہنچی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹاک ٹو اے کے پروگرام میں گھپلہ کو لے کر سی بی آئی ان کے گھر پہنچی ہے۔سی بی آئی کا کہنا ہے کہ منیش سسودیا کے گھر نہ تو کسی طرح کی چھاپہ ماری کی گئی ہے اور نہ ہی سرچ کیا گیا ہے۔ سی بی آئی صرف جاری مقدمات کی تحقیقات سے متعلق ان کا موقف اور ان کی وضاحت لینے کیلئے ان کے گھر پہنچی ہے۔
دراصل معاملہ یہ اس وقت کا ہے ، جب پانچ ریاستوں میں انتخابات تھے تو اس دوران دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے عوام سے بات کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک پروگرام چلایا تھا۔ وہ پروگرام تھا ٹاک ٹو اے کے ۔ شکایت درج کرائی گئی تھی کہ اس پروگرام کے لئے دہلی حکومت نے سرکاری پیسے کا استعمال کیا ہے۔
جب یہ معاملہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے پاس گیا تھا ، تو انہوں نے اس کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی تھی۔ آج اسی معاملہ کو لے کر سی بی آئی نے چھاپہ ماری کی ہے۔ فی الحال سی بی آئی کے افسران منیش کے متھرا روڈ پر واقع سرکاری رہائش اے بی 17 پر موجود ہیں اور کاغذات کھنگال رہے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔