نئی دہلی۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے سات ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کے بینک فراڈ معاملہ میں منگل کو دہلی، چنڈی گڑھ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور گجرات سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں 169 مقامات پر چھاپہ مارے۔ سی بی آئی نے سات ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے بینک فراڈ معاملہ میں 35 رپورٹیں بھی درج کی ہیں۔
سی بی آئی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق، ملک بھر میں 169 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ یہ چھاپے دہلی، آندھرا پردیش، چنڈی گڑھ، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، پنجاب، تامل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور دادراو نگر حویلی میں مارے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق، سی بی آئی آفیسر نے اس معاملہ میں ملوث بینکوں یا ملزموں کے نام کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے اتنے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی ہے۔ اس نے پچھلے کچھ مہینوں میں بینک دھوکہ دہی کے معاملوں میں کئی بار اس طرح کی چھاپہ ماری کی ہے۔
یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔