ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سابق ایم پی اور زور آور لیڈر عتیق احمد کے گھر اور دفتر پر سی بی آئی کا چھاپہ

پرتاپ گڑھ کے چکیا واقع عتیق احمد کی رہائش کے علاوہ ان کے ایک قریبی ریحان خان کے گھر پر بھی سی بی آئی نے چھاپہ ماری کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 17, 2019 04:15 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سابق ایم پی اور زور آور لیڈر عتیق احمد کے گھر اور دفتر پر سی بی آئی کا چھاپہ
سابق ایم پی عتیق احمد: فائل فوٹو

سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن(سی بی آئی) نے بدھ کو پریاگ راج میں موجود سابق رکن پارلیمان اور زور آور لیڈر عتیق احمد کے گھر اور دفتر پر چھاپہ ماری کی۔ سابق سماج وادی رکن پارلیمان عتیق احمد اس وقت احمد آباد جیل میں قید ہے۔

سابق رکن پارلیمان کے وکیل کے مطابق ایجنسی نے یہ کاروائی کاروباری موہت اگروال کے معاملے میں کی ہے۔ سی بی آئی کے چار افسران صبح 07:30 بجے پریاگ راج پہنچے۔ سیکورٹی اہلکار اور سی بی آئی کی ٹیم نے سابق ایم پی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر احاطے کو بند کردیا اور آس پاس کے کسی بھی شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ ہمارے پاس اس سے زیادہ تفصیل نہیں ہے۔ وکیل نے مزید بتایا کہ لکھنؤ اور دہلی سے آئی سی بی آئی کی ٹیمیں گھر کی تلاشی لے رہی ہیں۔ ساتھ میں ریپڈ ایکشن فورس بھی موجود تھی۔

پرتاپ گڑھ کے چکیا واقع عتیق احمد کی رہائش کے علاوہ ان کے ایک قریبی ریحان خان کے گھر پر بھی سی بی آئی نے چھاپہ ماری کی ہے۔ گذشتہ ماہ سی بی آئی نے سابق ایم پی اور دیگر سترہ افراد کے خلاف لکھنؤ کے رئیل اسٹیٹ کاروباری موہت کے اغوا اور ان کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔

First published: Jul 17, 2019 04:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading