ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سی بی ایس ای بورڈ : 15 فروری سے 10 ویں اور 12 ویں کے بورڈ امتحانات ، یہاں دیکھیں پوری ڈیٹ شیٹ

مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ (سی بی ایس ای) نے دسویں اور بارہویں کی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

  • Share this:
سی بی ایس ای بورڈ : 15 فروری سے 10 ویں اور 12 ویں کے بورڈ امتحانات ، یہاں دیکھیں پوری ڈیٹ شیٹ
عالمی سطح پر پھیلنے والے کورونا وائرس کے خطرات و خدشات کے باعث گھروں میں ہی محصور اور قریب آٹھ ماہ سے 4G انٹرنیٹ خدمات سے محروم وادی کے طلبا کو اپنا تعلیمی مستقبل تاریک ہی نہیں بلکہ خطرے میں نظر آرہا ہے۔حال ہی گریجویشن کورس سے فارغ ہوئے طلبا کا کہنا ہے کہ وہ فور جی انٹرنیٹ خدمات پر جاری پابندی کی وجہ سے پی جی کورسز کے لئے ہونے والے انٹرانس امتحانات کی تیاریاں ہی نہیں کر پارہے ہیں۔ (تصویر:فائل فوٹو، نیوز18)۔

مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ (سی بی ایس ای) نے دسویں اور بارہویں کی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ سی بی ایس ای کے تعلیمی بورڈ کی جانب سے منگل کی رات جاری پریس ریلیز کے مطابق دسویں کلاس کے امتحانات 15 فروری سے شروع ہوکر 20 مارچ تک ہوں گے ، جبکہ بارہویں کلاس کے امتحانات 15 فروری سے شروع ہوکر 30 مارچ تک ہوں گے۔


دسویں جماعت کی بات کریں تو 26 فروری کو انگریزی کا امتحان ہے ۔ اس کے علاوہ کنڑ کے طلبہ کو چھوڑ کر سبھی ہندوستانی زبانوں کا امتحان 24 فروری کو ہوگا ۔ وہیں 29 فروری کو ہندی کا امتحان ہوگا ۔ سائنس کا پیپر چار مارچ کو ہوگا جبکہ میتھ کا امتحان 12 مارچ ہوگا ۔ امتحان کا وقت صبح 10.30 بجے سے دو پہر 1.30 بجے تک رہے گا جبکہ کچھ پیپرس کیلئے وقت دو گھنٹے یعنی صبح 10.30 بجے سے 12.30 بجے تک ہوگا ۔


دسویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ




بارہویں کلاس کے امتحانات 15 فروری سے شروع ہوکر 30 مارچ تک ہوں گے۔ سائیکالوجی کا امتحان 22 فروری کو ہوگا تو وہیں فیزیکل ایجوکیشن کا امتحان 24 فروری کو ہوگا ۔

بارہویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ دیکھیں

First published: Dec 18, 2019 12:02 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading