ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پرديومن نامی بچہ کے قتل معاملے میں ریان اسکول کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

نئی دہلی۔ مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ (سی بی ایس ای) نے گروگرام کے ریان انٹرنیشنل اسکول کو پرديومن نامی بچے کے قتل کے معاملے میں وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے اور پوچھا ہے کہ کیوں نہ اس کی منظوری منسوخ کر دی جائے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 16, 2017 08:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پرديومن نامی بچہ کے قتل معاملے میں ریان اسکول کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری
ریان انٹرنیشنل اسکول: فائل فوٹو۔

نئی دہلی۔ مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ (سی بی ایس ای) نے گروگرام کے ریان انٹرنیشنل اسکول کو پرديومن نامی بچے کے قتل کے معاملے میں وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے اور پوچھا ہے کہ کیوں نہ اس کی منظوری منسوخ کر دی جائے۔ سی بی ایس ای نے اسکول کے انتظامیہ کو بھیجے گئے نوٹس میں پندرہ دن کے اندر اس کا جواب دینے کو کہا ہے۔


سی بی ایس ای کے سرکاری ذرائع کے مطابق، ریان اسکول کے خلاف کارروائی کرنے کا کوئی فیصلہ جواب آنے کے بعد کیا جائے گا اور اس سے پہلے اسکول کے جواب پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سی بی ایس ای کی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی ہے اور رپورٹ کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔ سی بی ایس ای اس رپورٹ کی بنیاد پر یہ دیکھ رہی ہے کہ کیا اسکول نے مقررہ ہدایات پر عمل کیا ہے یا اس نے ان کی کوئی خلاف ورزی کی ہے۔


ریان اسکول کے دوسری جماعت کے طالب علم پرديومن کا گزشتہ دنوں قتل کے واقعہ کے پیش نظر عوام میں غصہ پیدا ہوگیا تھا، جس کے بعد سی بی ایس ای نے معاملے کی تحقیقات کے لئے دو رکنی کمیٹی قائم کی تھی اور کمیٹی کے ارکان نے اسکول کا دورہ کر کے اس واقعہ کی پوری تحقیقات کی ۔

First published: Sep 16, 2017 08:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading