ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سی بی ایس ای پیپر لیک کیس : "ایگزام وارئر" کو لیکر راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر طنز

پیپر لیک معاملے کو لیکر راہل گاندھی نے آج پھر سے پی ایم مودی پر نشانہ سادھا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا"بچوں کا غصہ دور کرنے کیلئے انہوں نے ایگزام وارئر بک لکھی ۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سی بی ایس ای پیپر لیک کیس :
پیپر لیک معاملے کو لیکر مودی۔راہل کا طنز

مرکز ی ثانوی تعلیمی بورڈ(سی بی ایس) 12 ویں کلاس (ریاضی) اور 12 ویں کے (معاشیات) سوال نامے لیک ہونے کے بعد اور پھر امتحان رد ہونے کے بعد  پورےملک میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔سی بی اسی ای پیپر لیک معاملہ میں مرکزی حکومت چاروں جانب سے گھرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔


کانگریس لیڈر رندیپ سرجےوالا نے مودی حکومت سے پانچ سوال پوچھے  ہیںانہوں نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اس معاملہ کو ختم کرنے کے لئے ’’آپریشن کور اپ ‘‘چلا رہی ہے۔سی بی ای نے 12ویں کلاس کے معاشیات اور 10ویں کلاس  کے ریاضی کا پیپر دوبارہ  کرانے کا اعلان کیا ہے۔12وی درجہ کا امتحان منگل کو ہوا تھا جب کہ10ویں کلاس ریاضی کا امتحان بدھ کو ہوا تھا۔


 


پیپر لیک معاملے کو لیکر راہل گاندھی نے آج پھر سے پی ایم مودی پر نشانہ سادھا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا"بچوں کا غصہ دور کرنے کیلئے انہوں نے ایگزام وارئر بک لکھی ۔اب ان کی اگلی کتاب ہعگی ایگزام وارئر ۔2 جو پیپر لیک کے بعد پریشان طلبا اور اہل خانہ کو تناؤ سے مکت رہنے کے ٹپس دے گی۔

 
First published: Mar 30, 2018 01:00 PM IST