ہوم » نیوز » No Category

عازمین کی سہولت کیلئے ارکان حج اور اس سے متعلق معلومات کی جدید سی ڈی تیار

کانپور: کام کچھ ایسا کرو کہ دنیا دعا دے اور مرنے کے بعد اللہ اس کا صلہ دے۔ کچھ ایسا ہی کام کرنے کی تمنا رکھنے والے اسٹیٹ حج کمیٹی اتر پردیش کے ماسٹر ٹرینر شارق علوی نے ایک ویڈیو سی ڈی تیار کی ہے ، جس میں حج پر جانے والوں کے لیےتمام ضروری معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

  • ETV
  • Last Updated: Dec 30, 2015 12:02 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عازمین کی سہولت کیلئے ارکان حج اور اس سے متعلق معلومات کی جدید سی ڈی تیار
کانپور: کام کچھ ایسا کرو کہ دنیا دعا دے اور مرنے کے بعد اللہ اس کا صلہ دے۔ کچھ ایسا ہی کام کرنے کی تمنا رکھنے والے اسٹیٹ حج کمیٹی اتر پردیش کے ماسٹر ٹرینر شارق علوی نے ایک ویڈیو سی ڈی تیار کی ہے ، جس میں حج پر جانے والوں کے لیےتمام ضروری معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

کانپور: کام کچھ ایسا کرو کہ دنیا دعا دے اور مرنے کے بعد اللہ اس کا صلہ دے۔ کچھ ایسا ہی کام کرنے کی تمنا رکھنے والے اسٹیٹ حج کمیٹی اتر پردیش کے ماسٹر ٹرینر شارق علوی نے ایک ویڈیو سی ڈی تیار کی ہے ، جس میں حج پر جانے والوں کے لیےتمام ضروری معلومات فراہم کی گئی ہیں۔


سی ڈی سے ان کے سفر حج کو آسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ سفر حج کے دوران 40 دنوں میں مکہ اور مدینہ میں کہاں اور کون سی عبادت کرنی ہے ، اس کے بارے میں بھی پوری تفصیل سے شارق علوی نے بیان کیا ہے۔ ان کی اس کوشش کی چوطرفہ تعریف کی جارہی ہے ۔سی ڈی میں ویڈیو ، تصاویر اور خود بیان کرتے ہوئےشارق علوی موجود ہیں۔


ان کا عازمین سے صرف اتنا کہنا ہے کہ اس سی ڈی کے ہدیہ بطور وہ کسی فقیر کو کھانا کھلا دیں۔ یہی اس سی ڈی کی قیمت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں اس سی ڈی کو پہنچانے کے لئے سوشل سائٹس کی مدد لی گئی ہے، جس سے یہ زیادہ سے زیادہ لوگو ں تک یہ پہنچ سکے۔

First published: Dec 30, 2015 12:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading