உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جنرل بپن راوت نے ملک کے پہلے سی ڈی ایس کا عہدہ سنبھالتے ہوئے کہا- سیاست سےدور رہیں مسلح افواج

    جنرل جنرل راوت نےکہا- مسلح افواج سیاست سے دور رہیں۔

    جنرل جنرل راوت نےکہا- مسلح افواج سیاست سے دور رہیں۔

    ملک کے پہلے سی ڈی ایس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا اہلکاروں کے ساتھ اپنی پہلی بات چیت میں جنرل راوت نےکہا کہ ان کا مقصد تینوں افواج کے ذریعہ کی جارہی کوششوں کو متحدکرنا اورایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی:  نومنتخب چیف آف ڈفینس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت نے بدھ کو کہا کہ مسلح افواج سیاست سےدوررہیں اورحکومت کی ہدایات کے مطابق کام کریں ان کا یہ تبصرہ اپوزیشن کےالزامات کے درمیان آیا ہےکہ مسلح افواج کو سیاسی شکل دی جارہی ہے۔ انہوں نےکہا،’’ہم خود کوسیاست سے دوررکھتے ہیں۔ ہم حکومت کی ہدایات مطابق کام کرتے ہیں  'ملک کے پہلے سی ڈی ایس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا اہلکاروں کے ساتھ اپنی پہلی بات چیت میں جنرل راوت نےکہا کہ ان کا مقصد تینوں افواج کے ذریعہ کی جارہی کوششوں کو متحد کرنا اورایک ٹیم کے طورپرکام کرنا ہوگا۔

      جنرل راوت تینوں افواج کودستیاب وسائل کےبہترین استعمال کویقینی بنانے پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔ جنرل راوت نےکہا،’’ٹیم کے طورپر ،ہم ایک ایسے مقصد کی سمت میں کام کریں گے جہاں 1+1+1یا تو پانچ ہو یا سات ہو لیکن تین نہ ہو۔میرا مطلب ہے کہ صرف مربوط کوشش نہیں بلکہ اس سے بہت زیادہ ہونا چاہئے۔ہمیں متحد ہوکر یہ مقصد حاصل کرنا ہوگا۔‘‘
      First published: