ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سی ڈی ایس بپن راوت کو ملی اپنی یہ خاص ٹیم، اگلے 6 ماہ میں پورا کریں گے یہ ہدف

چیف آف ڈیفنس اسٹاف (Chief of Defense Staff) جنرل بپن راؤت (Bipin Rawat) نے ہندوستان کے آسمان کی سیکورٹی بڑھانے کے لئے ایک ایئر ڈیفنس کمانڈ کو تیار کرنے کی تجویز دپیش کی ہے۔

  • Share this:
سی ڈی ایس بپن راوت کو ملی اپنی یہ خاص ٹیم، اگلے 6 ماہ میں پورا کریں گے یہ ہدف
بپن راؤت ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (Chief of Defense Staff) جنرل بپن راوت کے دفترکا خاکہ تیار ہوگیا ہے۔ سی ڈی ایس بپن راوت کے دفترمیں دو جوائنٹ سکریٹری، 13 ڈپٹی سکریٹری اور 25 سکریٹری سطح کے افسر مقررکئےگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تینوں افواج کے درمیان تال میل یقینی بنانےکےلئے چیف آف ڈیفنس کےلئے موافق حالات تیار کرنےکےلئے مقررہ روڈ میپ کے مطابق یہ تقرریاں کی گئی ہیں۔


چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راؤت نے ہندوستان کے آسمان کی سیکورٹی بڑھانےکےلئے ایک ایئر ڈیفنس کمانڈکو تیار کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں جنرل راؤت نے وزارت دفاع اور تینوں افواج کے اہم افسران کے ساتھ کئی میٹنگ کی ہیں اور تال میل اور  وقت مقررہ کی مدت کے اندر تعلقات قائم کرنےکے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔


یہ ہے پہلا ہدف


چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راؤت نے ہندوستان کے آسمان کی سیکورٹی بڑھانےکےلئے ایک ایئر ڈیفنس کمانڈ کو تیار کرنےکی تجویز پیش کی ہے۔ جنرل بپن راؤت کا یکم جنوری 2020 کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے طورپر کام کاج سنبھالنےکے بعد ان کا یہ پہلا فیصلہ ہے۔ جنرل بپن راؤت نے ملک کی ہوا میں طاقت بڑھانے اور سیکورٹی کو پختہ کرنےکےلئے ایئر ڈیفنس کمانڈ کو بنانےکو لےکر تجویز پیش کی ہے۔ ڈیفنس کمانڈ کا خاکہ تیار کرنےکے لئے30 جون 2020 کی ڈیڈ لائن طے کی ہے۔
First published: Jan 12, 2020 05:22 PM IST