ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیر: پاکستان نے کی سیز فائرکی خلاف ورزی، پاکستان کے دو فوجی ہلاک، ایک ہندوستانی فوجی شہید

پاکستان نے کشمیرکے تنگ دھاراورکیرن سیکٹرمیں بھی سیزفائرکی خلاف ورزی کی ہے۔ ہندوستانی فوج بھی پاکستان کو منہ توڑجواب دے رہی ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: پاکستان نے کی سیز فائرکی خلاف ورزی، پاکستان کے دو فوجی ہلاک، ایک ہندوستانی فوجی شہید
پاکستان نے کشمیر کےتنگ دھاراورکیرن سیکٹرمیں بھی سیزفائرکی خلاف ورزی کی ہے۔ ہندوستانی فوج بھی پاکستان کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

جموں وکشمیر کے سندربانی سیکٹرمیں پاکستان کی طرف سے سیزفائرکی خلاف ورزی کی گئی۔ اس حملے میں ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔ پاکستان نے کشمیرکے تنگ دھاراورکیرن سیکٹرمیں بھی سیزفائرکی خلاف ورزی کی ہے۔ ہندوستانی فوج بھی پاکستان کومنہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ وہیں تنگ دھار- کیرن سیکٹرمیں ہندوستانی فوج کی جوابی کارروائی میں دو پاکستانی فوجی مارگرائے ہیں۔

وہیں اس سے قبل پیرکوپاکستانی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن (ایل اوسی) کے پاس کی گئی بھاری گولی باری میں زخمی ہوئے 10 دن کے نوزائیدہ بچے کی پونچھ ضلع کے ایک اسپتال میں موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ اتوارکی دیررات شاہ پورسیکٹرمیں پاکستان کی طرف سے مورٹارداغے گئے تھے۔ اس میں نوزائیدہ بچے، اس کی ماں فاطمہ جان اورایک دیگرشہری محمدعارف زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے ایک افسرنے بتایا کہ زخمیوں کوپونچھ کے ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں نوزائیدہ کی پیرکی صبح موت ہوگئی۔ پاکستانی فوج نے شاہ پور، سوجیاں اورمینڈھارسیکٹرمیں اتوار شام 5 سے رات 10 بجے کے درمیان چوکیوں اورگاوں کونشانہ بنانے کے لئے مورٹار کے گولے داغے اورگولی باری کی۔

افسران نے بتایا کہ گولی باری میں کئی گھربھی تباہ ہوگئے۔ حالانکہ اب تک ضلع کے کسی بھی حصے سے پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی  خلاف ورزی کی کوئی نئی خبرسامنے نہیں آئی ہے۔

شہید جوان کرشنا لال کی فائل فوٹو(تصویر: اے این آئی)۔

First published: Jul 30, 2019 05:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading