ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راجوری میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فائرنگ سے 2 فوجی اہلکار شہید

جموں۔ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے سندر بنی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 10, 2018 09:59 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راجوری میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فائرنگ سے 2 فوجی اہلکار شہید
فائل فوٹو

جموں۔ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے سندر بنی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا ’پاکستانی فوج نے گذشتہ شام پانچ بج کر 15 منٹ پر ایل او سی کے سندر بنی سیکٹر میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید اور بلااشتعال فائرنگ کا آغاز کیا‘۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوجیوں کی طرف سے ہلکے و خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کے علاوہ مارٹر گولے بھی داغے گئے۔


انہوں نے کہا ’ہمارے فوجیوں نے بھی سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا‘۔ دفاعی ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔ انہوں نے کہا ’ فائرنگ کے تبادلے میں رائفل مین ونود سنگھ اور رائفل مین جاکی شرما شدید طور پر زخمی ہوئے۔ انہیں نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔


ترجمان نے شہید فوجیوں کو بہادر سپاہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 24 سالہ رائفل مین ونود سنگھ ضلع اکھنور (جموں) جبکہ 30 سالہ رائفل مین جاکی شرما ضلع جموں کے ہیرا نگر سے تعلق رکھتے تھے ۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 1999 ء کے تنازعے کے بعد سنہ 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ تاہم جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود سرحدوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

First published: Apr 10, 2018 09:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading