ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں و کشمیر میں نہیں بڑھایا جائے گا سیز فائر: وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں نافذ سیزفائر کے آگے بڑھانے کے منع کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اتوار کے روز اس سے متعلق اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینہ میں جموں و کشمیرمیں نافذ سیز فائر کو آگے نہیں بڑھیا جائےگا۔

  • Share this:
جموں و کشمیر میں نہیں بڑھایا جائے گا سیز فائر: وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ
فائل تصویر

مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں نافذ سیزفائر کو آگے بڑھانے کے لئے منع کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اتوار کے روز اس سے متعلق اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینہ میں جموں و کشمیرمیں نافذ سیز فائر کو آگے نہیں بڑھیا جائےگا۔ واضح ہو کہ رمضان کے لئے مرکزی حکومت نے سیز فائر کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس درمیان وادی میں دہشت گردوں نے متعدد مرتبہ سکیورٹی فورسیز کو اپنا نشانہ بھی بنایا۔


جمعرات کے روز دہشت گردوں نے عید کی چھوٹی لئے اپنے گھر جا رہے جموں و کشمیر کے جوان کو اغوا کر کے اس کا قتل کر دیا تھا۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر کے صحافی اور ’ رائزنگ کشمیر ‘ کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کو بھی گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ وادی میں ہو رہے مسلسل حادثات کے بعد سے مانا جا رہا تھا کہ حکومت عید کے بعد سیز فائر کو آگے نہیں بڑھائے گی۔  غور طلب ہے کہ ہفتہ کے روز جموں و کشمیر میں نافذ سیز فائر کو آگے بڑھانے کے تحت راجناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ وہ اتوار کے روز اس بات کا جواب دیں گے۔



 
First published: Jun 17, 2018 12:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading