ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مرکز کی ریاستوں کو ہدایت ، عوامی پلیٹ فارم پر شیئر نہ کریں ویکسین اسٹوریج سے وابستہ جانکاری

سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں نیشنل ہیلتھ مشن کے سبھی مشن ڈائریکٹرس کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ بہت ہی حساس معلومات ہیں اور اس کا استعمال صرف پروگرام میں بہتری کیلئے کیا جانا چاہئے ۔

  • Share this:
مرکز کی ریاستوں کو ہدایت ، عوامی پلیٹ فارم پر شیئر نہ کریں ویکسین اسٹوریج سے وابستہ جانکاری
سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں نیشنل ہیلتھ مشن کے سبھی مشن ڈائریکٹرس کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ بہت ہی حساس معلومات ہیں اور اس کا استعمال صرف پروگرام میں بہتری کیلئے کیا جانا چاہئے ۔

نئی دہلی : مرکز نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو خط لکھ کر مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹیکوں کے ذخائر اور ویکسین اسٹوریج ٹمپریچر کے سلسلہ میں الیکٹرانک ویکسین انٹلی جینس نیٹ ورک کے اعداد و شمار عوامی پلیٹ فارم پر شیئر نہ کریں ۔ مرکز نے اپنے مشورہ میں یہ بھی کہا ہے کہ یہ حساس معلومات ہیں اور اس کا استعمال صرف پروگرام میں سدھار کیلئے کیا جانا چاہئے ۔


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو حال ہی میں بھیجے گئے ایک خط میں مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مرکز نے یو این ڈی پی کے تعاون سے یو آئی پی کے تحت ایرون کی شروعات کی ہے ، جس کا استعمال قومی سے لے کر سب ڈسٹرکٹ سطح تک ٹیکہ کی ذخیرہ اندوزی کے سبھی سطحوں پر ٹیکوں کے ذخائر کے حالات اور درجہ حرارت پر نظر رکھنے کیلئے کیا جاتا ہے ۔


وزارت صحت نے خط میں کہا کہ یہ دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے کہ سبھی ریاستیں سسٹم کا استعمال یومیہ بنیاد پر کووڈ مخالف ٹیکوں کے ذخائر اور لین دین سے متعلق جانکاری کے لئے کررہی ہیں ۔


وزارت نے کہا کہ اس سلسلہ میں مشورہ دیا جاتا ہے کہ اسٹوریج اور درجہ حرارت سے وابستہ ایرون سے متعلق اعداد و شمار وزارت صحت کی ملکیت ہیں اور وزارت کی اجازت کے بغیر یہ کسی دیگر تنظیم ، شراکت دار ایجنسی ، میڈیا ایجنسی ، آن لائن اور آف لائن شیئر نہیں کی جانی چاہئیں ۔

آر سی ایچ پروگرام کے صلاح کار پردیپ ہلدر نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں نیشنل ہیلتھ مشن کے سبھی مشن ڈائریکٹرس کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ یہ بہت ہی حساس معلومات ہیں اور اس کا استعمال صرف پروگرام میں سدھار کیلئے کیا جانا چاہئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 09, 2021 11:52 PM IST