راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی کی تجویز زیر غور : مرکزی حکومت
نئی دہلی: مرکزی حکومت نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی کے معاملے پر میڈیا میں آ رہی خبروں کو آج مسترد کرتے ہوئے کہاکہ وزارت قانون سزا کی معافی کی درخواست پر غور کر رہی ہے
نئی دہلی: مرکزی حکومت نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی کے معاملے پر میڈیا میں آ رہی خبروں کو آج مسترد کرتے ہوئے کہاکہ وزارت قانون سزا کی معافی کی درخواست پر غور کر رہی ہے
نئی دہلی: مرکزی حکومت نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی کے معاملے پر میڈیا میں آ رہی خبروں کو آج مسترد کرتے ہوئے کہاکہ وزارت قانون سزا کی معافی کی درخواست پر غور کر رہی ہے اور عرضی ابھی خارج نہیں کی گئی ہے۔ مرکزی حکومت کا آج کا موقف تین مارچ کو لوک سبھا میں دیئے گئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے بیان سے الگ نہیں ہے۔ مسٹر سنگھ نے کہا تھا کہ قاتلوں کی رہائی کے سلسلے میں تمل ناڈو حکومت کی تجویز پر مرکزی حکومت غور کر رہی ہے اور حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرے گی۔
وزارت داخلہ کے ایک افسر کے مطابق تمل ناڈو حکومت کی سزا معافی کی عرضی خارج کرنے کی رپورٹ درست نہیں ہے۔ یہ معاملہ وزارت قانون میں زیر غور ہے لیکن یہ درست ہے کہ تمل ناڈو کے چیف سکریٹری نے اس سلسلے میں ہمیں ایک خط بھیجا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔