ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مرکز نے کجریوال سرکارکے 9 مشیر برخاست کئے، راگھو چڈھا نے کہا " صرف ایک روپئے ماہانہ لی تنخواہ"۔

نئی دہلی: دہلی میں عام آدمی پارٹی حکومت کے 9اہم مشیروں کو مرکزی وزارت داخلہ نے برخاست کردیا ہے۔ آتشی مارلینا اور راگھوچڈھا سمیت 9صلاح کاروں کو برخاست کرنے کا فیصلہ آج ایل جی نے جاری کیاہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مرکز نے کجریوال سرکارکے 9 مشیر برخاست کئے، راگھو چڈھا نے کہا
نئی دہلی: دہلی میں عام آدمی پارٹی حکومت کے 9اہم مشیروں کو مرکزی وزارت داخلہ نے برخاست کردیا ہے۔ آتشی مارلینا اور راگھوچڈھا سمیت 9صلاح کاروں کو برخاست کرنے کا فیصلہ آج ایل جی نے جاری کیاہے۔

نئی دہلی: دہلی میں عام آدمی پارٹی حکومت کے 9اہم مشیروں کو مرکزی وزارت داخلہ نے برخاست کردیا ہے۔ آتشی مارلینا اور راگھوچڈھا سمیت 9صلاح کاروں کو برخاست کرنے کے فیصلے کے پیچھے مرکزی وزارت داخلہ نے جواز پیش کیا ہے کہ ان تقرریوں کے لئے وزارت خزانہ سے مشورہ نہیں لیا گیاتھا۔ ا ن لیڈران کی برخاستگی کا حکم نامہ لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے صادر کیاہے۔

آ فس آف پرافٹ معاملے میں عام آدمی پارٹی کے 20ممبران اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد اب اس معاملے سے مرکز اور کجریوال حکومت کے درمیان تنازعہ پھر سے بڑھنے کے آثار ہیں۔ اسی کی مثال منگل کو جب دیکھنے کو ملی، جبـ" آپ" حکومت نے کہاکہ مرکز اسے بے جا پریشان کررہا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری احکامات میں کہاگیا ہے کہ ان لوگوں کو جن عہدوں پر تقرر کیاگیا، وہ دہلی سرکار کے وزیراعلیٰ اور دیگر وزرا کے لئے منظور کئے گئے عہدوں کی فہرست میں نہیں آتاہے۔ ان نئے عہدوں کے لئے ضروری مرکزی حکومت سے پہلے کوئی منظوری بھی نہیںلی گئی تھی۔

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منشی سسودیا کی مشیر آتشی مارلینا کے علاوہ وزیر مالیات کے مشیر راگھو چڈھا، وزیرقانون کے میڈیا مشیر امردیپ تیواری اور پی ڈبلیو ڈی وزیر کے مشیر رجت تیواری شامل ہیں۔ راگھو چڈھا نے اپنی تقرری کا بچائو کرتے ہوئے اپنا تقرری لیٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ تنخواہ کے طور پر بس ایک روپئے لے رہے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ "وزارت داخلہ مجھے کس جگہ سے برخاست کررہی ہے، اگر کوئی دیکھنا چاہتا ہے تو یہاں تقرری کاضابطہ ہے، شکریہ"۔

اس کے ساتھ ہی انہو ں نے کہاکہ بی جے پی کے اشارے پر وزارت داخلہ کی طرف سے توجہ ہٹانے والا بہترین قدم ہے۔ عصمت دری کے واقعات اور نقدی بحران جیسے اہم معاملات سے توجہ ہٹانے کےلئے انہیں یہ مفید وقت لگا اور انہوں نے مجھے اس عہدے سے ہٹانے کافیصلہ کرلیا، جس پر 45دنوں کے لئے رہتے ہوئے میں نے محض 2.50روپئے کی تنخواہ لی۔

First published: Apr 17, 2018 08:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading