اپنا ضلع منتخب کریں۔

    صرف ہندوہی نہیں مسلمان بھی چاہتے ہیں رام مندرکی تعمیرہو: مرکزی وزیراشونی چوبے کا شوشہ

    مرکزی وزیرمملکت اشونی چوبے۔

    مرکزی وزیرمملکت اشونی چوبے۔

    بہارمیں آرجے ڈی- کانگریس اتحاد نہیں، مہا ٹھگ بندھن ہے۔ اس کی دال ملک اوربہارمیں نہیں گلے گی۔ بہارمیں بی جے پی، جے ڈی یو، آرایل ایس پی اورایل جے پی مل کرہی لڑیں گی۔

    • Share this:
      بہار کے بکسرسے پارلیمنٹ اورمرکزی وزیراشونی چوبے نے کہا ہے کہ بی جے پی - جے ڈی یو (جنتا دل یونائیٹیڈ) بہارمیں برابرسیٹوں پرلڑیں گی۔ ساتھ ہی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی  (آرایل ایس پی) اورلوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کو بھی پوری عزت ملے گی۔ بی جے پی کسی بھی اتحادی کی عزت واحترام میں کمی نہیں رکھے گی۔ مجھے یقین ہے کہ کسی بھی اتحادی کوکوئی شکوہ شکایت نہیں رہے گی۔

      اشونی چوبے نے نیوز18 سے بات چیت میں کہا "رام مندرکا کیس ابھی سپریم کورٹ میں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عدالت اس معاملے میں جلد فیصلہ لے۔ پورے ملک کے جذبات ہیں کہ مندربن جائے۔ نہ صرف ہندوبلکہ اب توبیشترمسلم بھائیوں کی بھی یہی خواہش ہے۔ تنازعہ والی جگہ پرمسجد نہیں بن سکتی، یہ مسلم بھائی کہتے ہیں"۔

      انہوں نے کہا کہ "وہ شری رام کوبھگوان کے طورپرمانے نہ مانیں، لیکن عظیم شخصیت مانتے ہیں۔ اس لئے مجھے یقین ہے کہ سب لوگ مل کراجودھیا میں بھگوان رام کی شاندارمندربنوانے کا کام پورا کریں گے۔ چاہے قانون سے ہو، کورٹ سے ہویا پھرآپسی اتفاق سے۔ یہی عوام کا جذبہ ہے"۔

      وزیرمملکت صحت اشونی چوبے نے بہارمیں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق کہا "آئندہ دو تین دن میں سب کچھ واضح ہوجائے گا۔ اوپیندرکشواہا اوررام ولاس پاسوان بی جے پی کے ساتھ تھے، ہیں اوررہیں گے۔ 2019 کے الیکشن میں بہارنریندرمودی کو پھرسے وزیراعظم بنانے کا کام کرے گا۔ سبھی سیٹوں پرہم مل کرلڑیں گے اورجیتیں گے۔ آرجے ڈی اورکانگریس کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔ ان سب کا جھنجھنا رکھا رہ جائے گا"۔

      اشونی چوبے نے کہا کہ "بی جے پی صدرامت شاہ نے سارے پہلووں پرغورکرنے کے بعد ہی شیٹ شیئرنگ پرآگے بڑھنے کا کام کیا ہے۔ آرجے ڈی- کانگریس کاعظیم اتحاد نہ بہارمیں چلنے والا ہے اورنہ ہی ملک میں۔ یہ لوگ بی جے پی اوروزیراعظم نریندرمودی کے خلاف پروپیگنڈہ کرکےعوام کوگمراہ کررہے ہیں، اس لئے الیکشن میں عوام اس کا جواب دے گی۔

      کانگریس اورآرجے ڈی جیسی پارٹیاں عوام میں یہ دکھا رہی ہیں کہ ہم ابھی زندہ ہیں، لیکن حقیقت میں یہ سب آکسیجن پرچل رہے ہیں۔ اپوزیشن کنہیا کمارجیسے لوگوں کو بہارمیں اپنا ماڈل بنارہا ہے تواس کا بھگوان ہی مالک ہے۔ عوام ایسے لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

      اوم پرکاش کی رپورٹ

      یہ بھی پڑھیں:    رام مندر کی تعمیر اورہندووں کے مفاد کے لئے پروین توگڑیا کا نئی سیاسی پارٹی کا اعلان

      یہ بھی پڑھیں:            رام مندرمعاملے پرسپریم کورٹ کو سماعت میں تیزی لانی چاہئے: روی شنکرپرساد

      یہ بھی پڑھیں:   وزیراعلیٰ یوگی نے کہا "ہمیں رام مندرتعمیرکی تیاریاں شروع کرنی چاہئے"۔
      First published: