کشمیر وادی میں پتھراو میں فوج کے ایک جوان کی موت کے بعد مرکزی وزیرجتیندرسنگھ نے کشمیری لیڈروں پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسے لوگ ہیں، جوحریت کی اجازت کے بغیر ٹوائلیٹ (یت الخلا) تک نہیں جاسکتے ہیں۔ مرکزی وزیر سپاہی راجیندرسنگھ کی موت پرریاست کے سابق وزرائے اعلیٰ عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی کی خاموشی کے سوال پرردعمل ظاہرکررہے تھے۔
واضح رہے کہ فوج کے ایک جوان کا جمعہ کوایک اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ نوجوانوں کےایک گروپ کی طرف سے کئے گئے پتھراوکے دوران انہیں سرپرچوٹ آئی تھی۔ جتیندرسنگھ نے کہا کہ "کل میں اور(ریاست) کے گورنرایک پروگرام میں ساتھ میں تھے۔ انہوں نے حریت کے بارے میں کہا کہ وہ پاکستان سے اجازت لئے بغیربیت الخلا نہیں جاتے ہیں"۔
مرکزی وزیرنے نامہ نگاروں سے کہا "جہاں تک (کشمیر کی) نام نہاد مین اسٹریم کی سیاسی جماعتوں کی بات ہے، تو مجھے یہ کہنے میں کوئی ہچک نہیں ہے کہ ان کی حالت اورخراب ہے۔ وہ حریت کی اجازت کے بغیربیت الخلا بھی نہیں جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ سپاہی راجیندرسنگھ جمعرات کو ٹیم کے ساتھ جب گشت کررہے تھے تو کچھ نوجوانوں نے ٹیم پرپتھراو کردیا، جس میں راجیندر کے سرپرچوٹ لگ گئی تھی۔ فوج کے افسران کے مطابق شام تقریباً 6 بجے جب ان کا قافلہ این ایچ -44 کے پاس اننت ناگ بائی پاس تراہےسے گزررہا تھا تو کچھ نوجوانوں نے گاڑی پر پتھراو کیا اور سرپر ایک پتھرلگنے سے راجیندرسنگھ زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کی موت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:
جموں وکشمیرکے سوپور میں مڈبھیڑ، 3-2 دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کا خدشہیہ بھی پڑھیں:
کشمیر ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایک محفوظ سیاحتی مقام : گورنر ستیہ پال ملکیہ بھی پڑھیں:
جموں وکشمیر: آئے روزمعصوموں کی ہلاکتوں اوربے اتنہا مظالم سے اہلیان کشمیر عدم تحفظ کا شکار: نیشنل کانفرنس سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔