نئی دہلی : فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت اوپیندر کشواہا نے کہا کہ بی جے پی میں بھی بڑے بڑے لوگ نہیں چاہتے تھے کہ مودی ملک کے وزیر اعظم بنیں ۔ مودی او بی سی کٹیگری سے پہلے وزیر اعظم ہیں اور ان کے سامنے بھی کام کرنے کی کئی مجبوریاں ہیں ۔
کشواہا سمراٹ اشوک کی جینتی تقریب میں دہلی میں ایک پروگرام میں بول رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ رام راج سے نہیں بلکہ اشوك راج سے ملک کی تقدیر بدلے گی ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے پٹنہ کا نام بدل کر پاٹلی پتر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ بھی دارالحکومت میں ایک پروگرام کے دوران پٹنہ کا نام پاٹلی پتر کرنے کے سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔