ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت نے دی 28,400 کروڑ روپئے کی منظوری

جموں وکشمیر انتظامیہ نے جمعرات کے روز 28،400 کروڑ روپئے کی نئی صنعتی ترقیاتی اسکیم (Industrial Development Scheme) کا اعلان کیا جس کا مقصد ریاست میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کو بڑھانا ہے۔ آئی ڈی ایس کا مقصد جموں و کشمیر (Jammu Kashmir) کے بلاک سطح اور دور دراز علاقوں تک صنعتی ترقی کرنا ہے۔

  • Share this:
جموں۔کشمیر کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت نے دی 28,400 کروڑ روپئے کی منظوری
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

جموں وکشمیر انتظامیہ نے جمعرات کے روز 28،400 کروڑ روپئے کی  نئی صنعتی ترقیاتی اسکیم  (Industrial Development Scheme) کا اعلان کیا  جس کا مقصد ریاست میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کو بڑھانا ہے۔ آئی ڈی ایس کا مقصد جموں و کشمیر (Jammu Kashmir)  کے بلاک سطح اور دور دراز علاقوں تک صنعتی ترقی کرنا ہے۔ CCEA  کی میٹنگ میں  جموں۔کشمیر (Jammu&Kashmir) کیلئے تقریبا 28,400  کروڑ روپئے کے فائنینشیل پیکج  (Finnacial Package)  کو منظوریدی گئی۔ حکومت کے اس قدم سے جموں۔کشمیر کی ترقی کو ایک نئی سمت ملے گی۔ جموں اور کشمیر کو Union Territory بنانے کے بعد سے ہی انڈسٹری کو بڑھاوا دینے کیلئے اقتصادی پیکج کی مانگ کی جا رہی تھی۔


کابینہ کی مٹنگ میں لیا فیصلہ

آپ کو بتادیں اس سے پہلے بھی حال ہی میں گزشتہ کابینہ میں ایم ایس پی کو منظوری، اسپیشل پیکج کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ جموں کشمیر کو خصوصی اقتصادی پیکج دینے کو لیکر بات چیت پہلے سے چل رہی تھی۔

یوٹی Union Territory بننے کے بعد سے ریاست کو آگے بڑھانے اور ترقی کرنے کیلئے اقتصادی مدد کی ضرورت ہے۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کی طرف سے اس فنڈ کو دینے کا پلان بنایا ہے۔ اس سے پہلے بھی حال ہی میں گزشتہ کابینہ کی میٹنگ میں ایم ایس پی کو منظوری، اسپیشل پیکچ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔


روزگار کو ملے گا بڑھاوا۔
ذڑائع کے مطابق حکومت جلد ہی اس کا آفیشیل اعلان کر سکتی ہے۔ خصوصی اقتصادی پیکج ملنے سے نہ صرف روزگار کو بڑھاوا ملے گا بلکہ سرمایہ کاری کو اس سے بڑھاوا ملے گا۔ ریاست سے باہر کے لوگ بھی یہاں روز گار ڈھونڈنے کی ترغیب دی جائے گی۔ اس کے پیش نظر ، حکومت ایک خصوصی معاشی پیکیج دینے پر غور کررہی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 08, 2021 08:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading