உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : مرکزی وزارت داخلہ کی فوج کو ماہ رمضان میں اپنا آپریشن بند کرنے کی ہدایت

    کشمیر پولیس: فائل فوٹو

    کشمیر پولیس: فائل فوٹو

    جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی رمضان المبارک کے ماہ میں فوج کی کارروائی کو روکے جانے کی اپیل کو مرکزی حکومت نے تسلیم کرلیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی رمضان المبارک کے ماہ میں فوج کی کارروائی کو روکے جانے کی اپیل کو مرکزی حکومت نے تسلیم کرلیا ہے۔ وزارت داخلہ نے سیکورٹی فورسیز سے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں رمضان کے مہینے میں اپنی کارروائی کو روک دیں ۔ تاہم اگر سیکورٹی فورسیز پر حملہ کیا جاتا ہے تو فوج جوابی کارروائی کرنے کا پورا حق رکھتی ہے۔
      خیال رہے کہ محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت سے رمضان المبارک اور امرناتھ یاترا کے پیش نظر دہشت گردوں کے خلاف یک طرفہ سیز فائر کرنے کی اپیل کی تھی ۔ وزیر اعلی محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت دہشت گردوں کے خلاف یک طرفہ سیز فائر کا اعلان کرے ، جیسا کہ واجپئی جی نے 2000 میں کیا تھا۔


      وزیر اعلی کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے عام لوگوں کو بھی کافی پریشانیاں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ عید اور امرناتھ یاترا کے پیش نظر ہماری کوشش پرامن حالات بنائے رکھنے کی ہے۔
      First published: