کووڈ-19 کیسوں میں اضافہ کے تناظرمیں مرکزی حکومت نے ریاستوں کودی یہ ہدایت، کل وزارت صحت کا اجلاس

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے کی گئی مسلسل محنت کی بھی ستائش کی

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے کی گئی مسلسل محنت کی بھی ستائش کی

وزارت نے کہا کہ جاپان، ریاستہائے متحدہ امریکہ، جمہوریہ کوریا، برازیل اور چین میں کیسوں میں اچانک اضافے ہوا ہے۔ اس کے پیش نظر ہندوستانی سارس کو ٹو جینومکس کنسورشیم (INSACOG) نیٹ ورک کے ذریعے مختلف حالتوں کو ٹریک کرنے کے لیے مثبت کیسوں کے نمونوں کی مکمل جینوم ترتیب کو تیار کرنا ضروری ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    چین اور کئی دوسرے ممالک میں کووڈ-19 کے کیسوں میں اچانک اضافے کے تناظر میں مرکز نے منگل کو ریاستوں سے پازیٹیو ٹسٹوں کی جینوم ترتیب (Genome Sequencing) کو تیز کرنے کو کہا ہے۔ وزیر صحت منسکھ منڈاویہ بدھ کو وزارت کے حکام کے ساتھ ملک میں کووڈ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کریں گے۔

    وزارت نے کہا کہ جاپان، ریاستہائے متحدہ امریکہ، جمہوریہ کوریا، برازیل اور چین میں کیسوں میں اچانک اضافے ہوا ہے۔ اس کے پیش نظر ہندوستانی سارس کو ٹو جینومکس کنسورشیم (INSACOG) نیٹ ورک کے ذریعے مختلف حالتوں کو ٹریک کرنے کے لیے مثبت کیسوں کے نمونوں کی مکمل جینوم ترتیب کو تیار کرنا ضروری ہے۔ اس طرح کی مشق ملک میں گردش کرنے والے نئے ویرینٹ کا بروقت پتہ لگانے کے قابل بنائے گی اور اس کے لیے صحت عامہ کے ضروری اقدامات اٹھانے میں سہولت فراہم کرے گی۔

    بھوشن نے کہا کہ کورونا کا صحت عامہ کا چیلنج اب بھی پوری دنیا میں برقرار ہے جہاں ہفتہ وار تقریباً 35 لاکھ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس سال جون میں وزارت کی طرف سے جاری کردہ کورونا کے تناظر میں نظر ثانی شدہ نگرانی کی حکمت عملی کے لیے آپریشنل رہنما خطوط کا بھی حوالہ دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    وزارت نے کہا کہ اس تناظر میں تمام ریاستوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جہاں تک ممکن ہو تمام مثبت کیسوں کے نمونے روزانہ کی بنیاد پر نامزد کردہ جینوم سیکوینسنگ لیبارٹریز (IGSLS) کو بھیجے جائیں جو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام علاقوں میں کورونا کو قابو رکھنے میں مدد مل سکے۔

    انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ٹیسٹ ٹریک-ٹریٹ-ویکسینیشن کی پانچ گنا حکمت عملی اور کوویڈ-مناسب رویے پر عمل کیا جائے۔ اسی وجہ سے ہندوستان کورونا وائرس کی منتقلی کو محدود کرنے میں کامیاب رہا ہے اور ہفتہ وار بنیادوں پر تقریباً 1,200 کیسز سامنے آ رہے ہیں۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: