ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نیتا جی سے منسلک خفیہ فائلیں آج عام کی جائیں گی، جانیں مکمل کہانی

نئی دہلی۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس سے منسلک کچھ خفیہ دستاویزات مرکزی حکومت آج عام کرے گی۔

  • IBN7
  • Last Updated: Jan 23, 2016 10:33 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نیتا جی سے منسلک خفیہ فائلیں آج عام کی جائیں گی، جانیں مکمل کہانی
نئی دہلی۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس سے منسلک کچھ خفیہ دستاویزات مرکزی حکومت آج عام کرے گی۔

نئی دہلی۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس سے منسلک کچھ خفیہ دستاویزات مرکزی حکومت آج عام کرے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال ٹویٹ کر کہا تھا کہ یہ دستاویزات نیتا جی کی سالگرہ 23 جنوری کو عام کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم کے مطابق تاریخ کے ثقافتی ورثہ کو دستاویزات میں سمیٹ کر نہیں رکھا جا سکتا۔ لیکن، بنگال انتخابات کے پیش نظر اس پر سیاست شروع ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے مغربی بنگال حکومت بھی کچھ دستاویزات عام کر چکی ہے۔


ہندستان کی تحریک آزادی سے وابستہ جن مجاہدین کو صف اول میں یاد کیا جاتا ہے ان میں سبھاش چندر بوس اہم ہیں۔ نیتا جی کی بات چلتی ہے تو آج بھی تین وجوہات سے انہیں یاد کیا جاتا ہے۔ پہلا، ان کی بہادری، دوسرا- آزاد ہند فوج کی قیادت اور تيسرا- کانگریس کے لیڈروں گاندھی اور نہرو سے ان کے اختلافات کے لئے، لیکن ان سب کے ساتھ ایک چوتھا مسئلہ بھی ہے جس کی وجہ سے نیتا جی کی بحث کبھی ختم نہیں ہوئی۔ یہ ہے ان کی موت سے منسلک راز۔


کچھ کہی سنی باتیں، کچھ  افسانے اور کچھ کہانیاں جیسا کہ دنیا کے ہر ہیرو کے ساتھ ہوتا ہے۔ لیکن اب نیتا جی سے منسلک سچائی یعنی حقیقت کو سامنے لانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ نیتا جی سے منسلک چیزوں کو خفیہ دستاویزات میں قید کر کیوں رکھا گیا؟ اس کے بارے میں کئی طرح کی دلیلیں دی جاتی ہیں۔ گزشتہ سال وزیر اعظم نے کہا تھا کہ نیتا جی کی سالگرہ پر فائلیں عام کی جائیں گی۔

First published: Jan 23, 2016 10:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading