اپنا ضلع منتخب کریں۔

    تیجندر پال بگا کو HighCourt سے بڑی راحت، 5جولائی تک نہیں ہوگی کارروائی

    Youtube Video

    Tejinder pal singh Bagga Case: اس معاملے میں عدالت نے دہلی پولیس کو پارٹی بنانے کی درخواست کو منظور کرلیا۔ ہریانہ نے تیجندر پال بگا کو بڑی راحت دی ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ بگا کے خلاف 5 جولائی تک کوئی کارروائی نہ کی جائے۔

    • Share this:
      Tejinder pal singh Bagga Case: چندی گڑھ پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ HighCourt میں تیجندر بگا Tejinder pal singh Bagga کے وارنٹ گرفتاری کیس کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔ پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ میں جسٹس چٹکارا کی عدالت اس معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔ سماعت کے آغاز میں کہا گیا کہ ہیبیس کور کی درخواست میں بگا کا کہیں ذکر نہیں تھا، صرف پولیس افسران کا ذکر ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں عدالت نے دہلی پولیس کو پارٹی بنانے کی درخواست کو منظور کرلیا۔ ہریانہ نے تیجندر پال بگا کو بڑی راحت دی ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ بگا کے خلاف 5 جولائی تک کوئی کارروائی نہ کی جائے۔
      بگا کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر بحث جاری ہے۔ پنجاب حکومت کے وکیل پونیت بالی نے اس کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انسان قانون سے بڑا نہیں ہے۔ تحقیقات پر روک نہ لگائیں۔ ساتھ ہی پنجاب حکومت نے کہا کہ بگا کو تحقیقات میں شامل ہونا چاہیے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بگا کے خلاف پہلے ہی 4 ایف آئی آر درج ہیں۔ وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:  Rajasthan: بھرت پور میں 2 برادریوں میں تصادم، جم کر ہوئی پتھربازی اور گاڑیوں میں توڑ پھوڑ

      پونیت بالی نے سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اس طرح قانون سے کھیلنے لگے تو پورا نظام فیل ہو جائے گا۔ بگا کو تحقیقات میں شامل ہونے کو کہا جائے۔ ہم اسے گرفتار نہیں کریں گے۔ ہم اس کے گھر جا کر تفتیش کے لیے تیار ہیں۔ ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ اگر پوچھ گچھ کرنی ہے تو پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران بگا کے گھر جا کر پوچھ گچھ کر سکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: