ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عصمت دری۔ قتل کے مجرم رام رحیم کو ہریانہ حکومت نے خفیہ طریقے سے دی پیرول

عصمت دری اور قتل معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے جیل میں بند ہریانہ کے ڈیرا سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو پچھلے دنوں ایک دن کی پیرول دی گئی تھی۔ ہریانہ میں وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی زیر قیادت بی جے پی۔ جے جے پی کی مخلوط حکومت نے 24 اکتوبر کو ایک دن کے لئے رام رحیم کو پیرول دی تھی۔

  • Share this:
عصمت دری۔ قتل کے مجرم رام رحیم کو ہریانہ حکومت نے خفیہ طریقے سے دی پیرول
عصمت دری۔ قتل کے مجرم رام رحیم کو ہریانہ حکومت نے خفیہ طریقے سے دی پیرول

روہتک۔ عصمت دری اور قتل معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے جیل میں بند ہریانہ کے ڈیرا سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو پچھلے دنوں ایک دن کی پیرول دی گئی تھی۔ ہریانہ میں وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی زیر قیادت بی جے پی۔ جے جے پی کی مخلوط حکومت نے 24 اکتوبر کو ایک دن کے لئے رام رحیم کو پیرول دی تھی۔


روہتک میں بند ہے رام رحیم


ڈیرا سربراہ عصمت دری اور قتل معاملے میں مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد جیل میں بند ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رام رحیم کو اپنی بیمار ماں سے ملنے کے لئے ایک دن کی پیرول ملی تھی اور وہ گروگرام کے ایک اسپتال میں بھرتی ہیں۔ ڈیرا سربراہ کو سناریا ضلع سے گروگرام اسپتال تک زبردست سیکورٹی کے بیچ لے جایا گیا۔


رام رحیم کی سیکورٹی میں پولیس کی تین ٹکڑیاں تعینات رہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ رام رحیم 24 اکتوبر کو شام تک اپنی بیمار ماں کے ساتھ رہا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہریانہ پولیس کی تین ٹکڑیاں تعینات رہیں۔ ایک ٹکڑی میں 80 سے 100 جوان تھے۔ ڈیرا سربراہ کو جیل سے پولیس کی ایک گاڑی میں لایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ روہتک پولیس کو سیکورٹی بندوبست کی درخواست ملی تھی اور 24 اکتوبر کو صبح سے لے کر شام تک سیکورٹی دستیاب کرائی گئی تھی۔

پیرول طریقے پر اٹھے سوال
بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر اور ہریانہ کے کچھ سینئر سرکاری حکام کو ہی اس کی جانکاری تھی۔ اس سے پہلے بھی رام رحیم کو پیرول دینے کی باتیں سامنے آئی تھیں۔ حالانکہ، حکومت نے پیرول دینے سے انکار کر دیا تھا۔ لیکن اب پیرول دینے کے طریقے پر سوال اٹھ رہے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 07, 2020 11:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading