بڑے دہشت گردی ماڈیول کا پردہ فاش، 2 دہشت گرد گرفتار، لاکھوں کی نقدی سمیت ہتھیار ضبط
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزم فیروز پور کے رہنے والے ہیں اور ان کی شناخت پرکاش سنگھ اور انگریز سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کو امرتسر۔پٹھانکوٹ روڈ پر ایک چوکی پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مقبول پورہ کی طرف جارہے تھے۔
چنڈی گڑھ: پنجاب کی امرتسر پولیس نے آج یعنی جمعرات کو ایک بڑے دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے دہشت گردوں کے ماڈیول کا پردہ فاش کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان کے پاس سے تین دستی بم، تقریباً ایک لاکھ روپے نقد اور ایک بریزا کار برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزم فیروز پور کے رہنے والے ہیں اور ان کی شناخت پرکاش سنگھ اور انگریز سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کو امرتسر۔پٹھانکوٹ روڈ پر ایک چوکی پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مقبول پورہ کی طرف جارہے تھے۔
پولیس کر رہی ہے پوچھ گچھ فی الحال پولیس دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ان کا تعلق کس دہشت گرد تنظیم سے ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزم کسی بڑی واردات کو انجام دینے والے تھے۔ انٹیلی جنس اداروں کے ان پٹ کے بعد پولیس نے دونوں کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں امرتسر میں ہندو لیڈر سدھیر سوری اور کوٹکپورہ میں ڈیرہ عاشق پردیپ سنگھ کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔
دہشت گرد ملک کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ بیرون ملک اور پاکستان میں بیٹھے خالصتانی دہشت گرد مسلسل پنجاب کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ڈرون کے ذریعے پاکستان سے پنجاب میں ہتھیار بھیج رہے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ ماہ 20 اکتوبر کو پنجاب پولیس اور اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس (AGTF) نے دہلی پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں پنجاب کے امرتسر ضلع کے گھی منڈی علاقے سے دہشت گرد ماڈیول کے تین کارندوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان کے قبضے سے ایک اے کے 47 رائفل اور تین پستول کے ساتھ گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔