Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    ممتا کے سامنے نہیں ٹک پائے بوس ، ٹی وی کی دروپتی بھی نہیں جیت پائی سیاست کی مہابھارت

    نئی دہلی : مغربی بنگال میں اپنا ووٹ بینک بڑھانے کیلئے بی جے پی نے کئی معروف چہروں کو میدان میں اتارا ، جن میں سبھاش چندر بوس کے پرپوتے چندر کمار بوس اور روپا گنگولی شامل ہیں ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated: May 19, 2016 03:05 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    ممتا کے سامنے نہیں ٹک پائے بوس ، ٹی وی کی دروپتی بھی نہیں جیت پائی سیاست کی مہابھارت
    نئی دہلی : مغربی بنگال میں اپنا ووٹ بینک بڑھانے کیلئے بی جے پی نے کئی معروف چہروں کو میدان میں اتارا ، جن میں سبھاش چندر بوس کے پرپوتے چندر کمار بوس اور روپا گنگولی شامل ہیں ۔

    نئی دہلی : مغربی بنگال میں اپنا ووٹ بینک بڑھانے کیلئے بی جے پی نے کئی معروف چہروں کو میدان میں اتارا ، جن میں سبھاش چندر بوس کے پرپوتے چندر کمار بوس اور روپا گنگولی شامل ہیں ۔ تاہم ان معروف چہروں اور سلیبریٹریوں کا بی جے پی کو کچھ خاص فائدہ نہیں مل سکا ۔ بی جے پی نے بنگال میں انتخابات سے عین قبل چندر کمار بوس کو پارٹی میں شامل کرکے ممتا بنرجی کے خلاف میدان میں اتارا تھا ، لیکن ممتا بنرجی کے آگے چندركمار بوس فیل ہو گئے اور انہیں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ بوس تیسرے نمبر پر رہے۔


    ادھر مہابھارت میں دروپتی  کا کردار ادا کرنے والی مشہور اداکارہ روپا گنگولی کو بھی مغربی بنگال میں بی جے پی نے سلیبریٹی امیدوار بنایا تھا ، لیکن لوگوں نے انہیں بھی پسند نہیں کیا اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ بی جے پی نے ہاوڑہ نارتھ اسمبلی سیٹ سے انہیں میدان میں اتارا تھا ، لیکن روپا کو کامیابی نہیں ملی ۔ اس سیٹ سے ٹی ایم سی کے لکشمی رتن شکلا کامیاب ہوئے ہیں ۔ یہاں مقابلہ کافی ہائی پروفائل تھا ، جس میں روپا گنگولی تیسرے نمبر پر رہیں ۔


    خیال رہے کہ فلم سے پہلے روپا گنگولی نے اپنے کیریئر کی شروعات 1988 میں انیل کپور کی فلم صاحب سے کی تھی ، اس کے بعد وہ ملیالم فلم میں بھی نظر آئیں ، لیکن روپا کو مہابھارت میں دروپتی کا کردار نبھانے کے بعد کامیابی ملی ۔ دروپتی کا کردار ادا کرنے کے بعد روپا پورے ملک میں مشہور ہو گئیں ۔

    First published: May 19, 2016 03:03 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading