آندھر پردیش کو خصوصی درجہ دینے کے مطالبہ پر دہلی کے اے پی بھون میں تلگودیشم کے قومی سربراہ و اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو ایک روزہ بھوک ہڑتال پر ہیں۔ راہل گاندھی ان سے ملنے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچے اور چندرابابونائیڈو سے ملاقات کرتے ہوئے اے پی کی جدوجہد کے سلسلہ میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروائی ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم نے اے پی کے ساتھ جو بھی وعدے کئے ہیں ، ان کو وزیراعظم ہی پورے کریں۔ وہ آندھرا کے عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا ’’مودی جہاں بھی جاتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں‘‘۔
راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم اے پی گئے انہوں نے وہاں خصوصی درجہ کے مسئلہ پر جھوٹ بولا۔ وہ شمال مشرقی ریاست گئے ہیں جہاں انہوں نے ایک اور جھوٹ بولا ۔ وہ مہاراشٹرگئے جہاں انہوں نے جھوٹ بولا ۔اس طرح وزیراعظم جہاں بھی جاتے ہیں جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ ان کی کوئی بھی ساکھ نہیں رہی ہے‘‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔