آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو ان دنوں غیراین ڈی اے جماعتوں کومتحد کرنے کی کوششوں کولے سرخیوں میں ہیں۔ نائیڈو اب منگل کو دہلی میں وی وی پیٹ کولے کراحتجاج کرنے والے ہیں۔ وی وی پیٹ کولے کرنائیڈو اس سے قبل بھی آوازبلند کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 'مجرمین' کے ساتھ الیکشن لڑا ہے، اس لئے کم ازکم 50 فیصد وی وی پیٹ کی گنتی پرزوردے رہے ہیں۔
چندرا بابونائیڈو نے کہا 'پرچیوں کی گنتی کولے کرپارٹیوں کوکوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ شفاف الیکشن کے لئے لڑنے کولے کرحال ہی میں ٹی ڈی پی کی زبردست تعریف ہوئی تھی۔ بی جے پی اس قدم کی مخالفت کیوں کررہی ہے'؟
ٹی ڈی پی سربراہ نے اس کے ساتھ ہی ایگزٹ پول کے ساتھ نتیجوں کو مسترد کردیا۔ ایگزٹ پول کے نتائج آندھرا پردیش میں ان کی شکست دکھا رہے ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن میں جی کولے کرپراعتماد اورمطمئن ہیں۔ نائیڈو پیرشام مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملنے والے ہیں۔ وہ ممتا بنرجی کے ساتھ یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی سے ملنے کے لئے جائیں گے۔
اتوارکولوک سبھا الیکشن ختم ہونے کے ساتھ مختلف ایجنسیوں کے ایگزٹ پول بھی سامنے آگئے۔ تقریباً سبھی ایگزٹ پول میں این ڈی اے کی حکومت لوٹتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ ایگزٹ پولس کے نتائج کے بعد اپوزیشن خیمہ بات چیت میں مصروف نظرآرہا ہے۔ راہل گاندھی، مایاوتی اوراکھلیش یادو جیسے لیڈروں کے ساتھ ملاقات کے بعد نائیڈو ممتا بنرجی کے ساتھ ملاقات کرنے جارہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔