உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مودی کابینہ میں فی الحال نہیں ہوگی توسیع ، وسط جون کے بعد ردو بدل کا امکان

    نئی دہلی : مرکز کی مودی حکومت کی کابینہ میں ممکنہ تبدیلی کچھ دنوں کے لئے ٹال دی گئی ہے۔

    نئی دہلی : مرکز کی مودی حکومت کی کابینہ میں ممکنہ تبدیلی کچھ دنوں کے لئے ٹال دی گئی ہے۔

    نئی دہلی : مرکز کی مودی حکومت کی کابینہ میں ممکنہ تبدیلی کچھ دنوں کے لئے ٹال دی گئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : مرکز کی مودی حکومت کی کابینہ میں ممکنہ تبدیلی کچھ دنوں کے لئے ٹال دی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اب جون کے وسط کے بعد ہی تبدیلی کا امکان ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ تاخیر الہ آباد میں ہونے والی بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔
      سرکاری ذرائع کے مطابق قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ سے پہلے کابینہ میں ردوبدل کرنے کا وقت نہیں ہے ، کیونکہ 2 جون سے 6 جون تک صدر پرنب مکھرجی شملہ کے نزدیک مشوبرا میں واقع ریٹریٹ کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم مودی 4 جون سے پانچ ممالک کے دورے پر جا رہے ہیں اور وہاں سے وہ 9 جون کو لوٹیں گے جبکہ 11 جون سے بی جے پی کی دو روزہ قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ ہے۔
      اس کے بعد صدر پرنب مکھرجی 12 جون سے افریقہ کے دورے پر روانہ ہو جائیں گے اور وہاں سے وہ 16 جون کو لوٹیں گے۔ ایسے میں 16 جون تک کابینہ میں ردوبدل کا امکان نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات، مودی حکومت کے دو سال پورے ہونے اور یوپی میں اگلے سال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مودی کابینہ میں جلد ہی تبدیلی کی قیاس آرائی کی جارہی تھی ۔
      قابل ذکر ہے کہ وزیر کھیل سربانند سونووال آسام کے وزیر اعلی بن چکے ہیں اور ان کی جگہ نیا وزیر کھیل مقرر کیا جانا ہے۔ اس کے علاوہ یوپی انتخابات کے پیش نظر وہاں سے آنے والے کچھ مزید لیڈروں کو کابینہ میں جگہ دیئے جانے اور گزشتہ دو سال میں کارکردگی کی سطح پر اچھا نتیجہ نہ دے پانے والے وزراء کی چھٹی ہونے کی بھی قیاس آرائی کی جارہی ہے ۔
      First published: