உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چرنجیت سنگھ چننی ہی ہوں گے Punjab میں کانگریس کے CM عہدہ کے امیدوار، راہل گاندھی نے کیا اعلان

    چرنجیت سنگھ چننی ہی ہوں گے Punjab میں کانگریس کے CM عہدہ کے امیدوار، راہل گاندھی نے کیا اعلان

    چرنجیت سنگھ چننی ہی ہوں گے Punjab میں کانگریس کے CM عہدہ کے امیدوار، راہل گاندھی نے کیا اعلان

    Punjab Elections: وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چننی (Charanjit Singh Channi) ہی اگلے پنجاب اسمبلی انتخابات (Punjab Assembly Elections) میں کانگریس کے وزیر اعلی عہدہ کے امیدوار ہوں گے ۔ لدھیانہ میں اتوار کو ایک ورچوئل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے یہ اعلان کیا ۔

    • Share this:
      چنڈی گڑھ : وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چننی (Charanjit Singh Channi) ہی اگلے پنجاب اسمبلی انتخابات (Punjab Assembly Elections) میں کانگریس کے وزیر اعلی عہدہ کے امیدوار ہوں گے ۔ لدھیانہ میں اتوار کو ایک ورچوئل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے یہ اعلان کیا ۔

      وزیر اعلی عہدہ کے امیدوار کے طور پر چرنجیت سنگھ کے نام کا اعلان ہونے کے بعد انہوں نے اسٹیج سے کہا : میرا آپ کی مہربانی سے سب کام ہورہا ہے، کرتے ہو تم کنہیا میرا نام ہورہا ہے  ۔ چننی نے مزید کہا کہ یہ بہت بڑی لڑائی ہے جو میں اکیلا نہیں لڑسکتا ۔ نہ میرے پاس پیسہ ہے نہ اتنی ہمت ہے ۔ ہمت بھی پنجاب کے لوگ دیں گے ، سب کچھ پنجاب کے لوگ کریں گے ۔


      اس سے پہلے راہل گاندھی نے چننی کو عوام کا وزیر اعلی بتایا اور کہا کہ ان میں انا نہیں ہے ۔ وہ عوام کے درمیان جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ پنجاب کی سبھی 117 اسمبلی سیٹوں پر 20 فروری کو ایک مرحلہ میں انتخابات ہوں گے ۔ ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: