اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Punjab Election 2022: پنجاب میں کانگریس کے وزیر اعلیٰ امیدوار ہوں گے چرنجیت سنگھ چنی، اندرونی سروے میں سدھو پیچھے: ذرائع

    Punjab Assembly Election: پنجاب کانگریس (Congress) کے صدر نوجوت سنگھ سدھو (Navjot Singh Sidhu) اور وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی (Charanjit Singh Channi) مسلسل کانگریس لیڈر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) سے وزیر اعلیٰ امیدوار کا اعلان کرنے کی اپیل کر رہے تھے، جس پر راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعلیٰ امیدوار کا فیصلہ پارٹی کے کارکنان کریں گے۔

    • Share this:
      چندی گڑھ: پنجاب اسمبلی انتخابات (Punjab Assembly Election) میں کانگریس (Congress) کے وزیر اعلیٰ چہرے کو لے کر تعطل ختم ہوگیا ہے۔ خبر ہے کہ چرنجیت سنگھ چنی (Charanjit Singh Channi) ہی ریاست میں پارٹی کا وزیر اعلیٰ کا چہرہ ہوں گے۔ خاص بات ہے کہ وزیر اعلیٰ امیدوار کے اعلان کو لے کر لمبے وقت سے بیان بازی کا دور جاری تھا۔ دونوں لیڈر امیدوار کا نام اعلان کرنے کی بات کہہ رہے تھے۔ گزشتہ سال کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفیٰ دینے کے بعد پارٹی نے چرنجیت سنگھ چنی کو ریاست کا وزیر اعلیٰ بنایا تھا۔

      نیوز 18 سے ہوئی خاص بات چیت میں کانگریس کے کچھ لیڈروں نے وزیر اعلیٰ کے طور پر چرنجیت سنگھ چنی کے نام کو آگے رکھے جانے کی بات سے انکار نہیں کیا ہے۔ ساتھ ہی پارٹی کے داخلی سروے میں چرنجیت سنگھ چنی کا نام کافی اوپر چل رہا تھا۔ اس کے علاوہ سیاسی جانکاروں کا ماننا ہے کہ ریاست میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کا مقابلہ بھی چنی کر رہے ہیں۔

      پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو اور وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی مسلسل کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے وزیر اعلیٰ امیدوار کا اعلان کرنے کی اپیل کر رہے تھے، جس پر راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعلیٰ امیدوار کا فیصلہ پارٹی کے کارکنان کریں گے۔ جالندھر میں ایک ورچوئل ریلی کے دوران انہوں نے کہا، ’ہم نے کار میں چرچا کی ہے کہ کون پنجاب کو آگے لے کر جائیں گے۔ میڈیا کے لوگ اسے وزیر اعلیٰ امیدوار کہہ رہے ہیں۔ چرنجیت سنگھ چنی اور نوجوت سنگھ سدھو نے مجھے کہا ہے کہ پنجاب کے سامنے یہ سب سے اہم سوال ہے کہ کانگریس کی قیادت کون کرے گا‘۔

      موجودہ ریاستی صدر اور وزیر اعلیٰ کے درمیان کشیدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ حالانکہ راہل گاندھی کی موجودگی میں نوجوت سنگھ سدھو اور چرنجیت سنگھ چنی نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور کہا کہ ان کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ چرنجیت سنگھ چنی نے کہا، ’لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے درمیان میں جھگڑا ہے۔ راہل گاندھی جی پنجاب الیکشن کے لئے وزیر اعلیٰ چہرے کا اعلان کریں، ہم ایک ساتھ کھڑے رہیں گے‘۔ ریاست میں 20 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری پروگرام کے مطابق، 10 مارچ کو ووٹنگ ہوگی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: