ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دادری سانحہ : 15 افراد کے خلاف پولس نے چارج شیٹ داخل کی

نوئیڈا: اتر پردیش کے دادری علاقے کے بساهڑا گاؤں میں گزشتہ 28 ستمبر کو گائے کا گوشت رکھنےکی افواہ پر محمد اخلاق کے قتل کے کیس میں تھانہ جارچا پولیس نے آج 15 افراد کے خلاف گوتم بدھ نگر میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 24, 2015 12:09 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دادری سانحہ :  15 افراد کے خلاف پولس نے چارج شیٹ  داخل کی
نوئیڈا: اتر پردیش کے دادری علاقے کے بساهڑا گاؤں میں گزشتہ 28 ستمبر کو گائے کا گوشت رکھنےکی افواہ پر محمد اخلاق کے قتل کے کیس میں تھانہ جارچا پولیس نے آج 15 افراد کے خلاف گوتم بدھ نگر میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔

نوئیڈا: اتر پردیش کے دادری علاقے کے بساهڑا گاؤں میں گزشتہ 28 ستمبر کو گائے کا گوشت رکھنےکی افواہ پر محمد اخلاق کے قتل کے کیس میں تھانہ جارچا پولیس نے آج 15 افراد کے خلاف گوتم بدھ نگر میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔


سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ گوتم بدھ نگر کرن ایس نے بتایا کہ ہری اوم (19)، وشال، سچن، اپیندر، ہری اوم، گورو، پنیت، سوربھ، شري اوم سمیت 14 بالغ اور ایک نابالغ کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ اس معاملے میں اب تک پولیس نے 17 افراد کو گرفتار کیا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں شدید طور پر زخمی ہونے والے اخلاق کے بیٹے دانش کے بیان کی بنیاد پر کچھ ملزمان کی گرفتاری کی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل، فساد سمیت مختلف فوجداری دفعات کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ گرفتار کئے جانے والے تمام ملزمین فی الحال جیل میں ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ 28 ستمبر کو بساهڑا گاؤں میں رہنے والے اخلاق کے گھر پر درجنوں مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا۔ ان کا الزام تھا کہ اخلاق اور ان کے خاندان کے لوگوں نے گائے کے بچھڑے کو مارا ہے۔ فسادیوں نے اخلاق اور اس کے بیٹے کی جم کر پٹائی کی جس میں اخلاق کی موت ہو گئی اور بیٹا دانش زخمی ہو گیا۔ اس معاملے نے پورے ملک کو جھنجھوڑ دیا تھا اور تمام سیاسی پارٹی کے رہنماؤں نے بساهڑا پہنچ کر متاثرین سے ملاقات کی تھی۔

First published: Dec 24, 2015 12:07 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading